حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے او آئی سی کے کردار کو موثر بنانے کے لیے ٹھوس اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiحکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے او آئی سی کے کردار کو موثر بنانے کے لیے ٹھوس اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،عبدالرشید ترابی{/AF}

حکومت پاکستان مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے او آئی سی کے کردار کو موثر بنانے کے لیے ٹھوس اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،عبدالرشید ترابی
ترکی میں اسلامی تحریکوں کو اور حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیرپر بھرپور تائید اور حمایت اہم پیش رفت ہے،اسلامی ممالک میں جہاں اسلامی تحریکوں کی حکومت ہے ان کے کردار کو مزید موثر بنانے کے لیے جماعت اسلامی کردار ادا کرے گی،نوازشریف مسئلہ کشمیر پرا پنا دوٹوک موقف اختیار کریں ا ورہندوستان پر واضح کریں کہ دوطرفہ تعلقات پر پیش رفت مسئلہ کشمیرکے حل کی پیش رفت سے مشروط ہوگی،جماعت اسلامی کا مشن کشمیرکی آزادی اور اسلامی انقلاب ہے،حقیقی اسلامی انقلاب کے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے،قوم حقیقی اسلام کی راہ پر چلے گی تو اللہ کی طرف سے خزانے کھولیں گے امیر جماعت کا امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے او آئی سی کے کردارکو موثربنانے کے لیے ٹھوس اور جامع حکمت عملی تشکیل دے،ترکی میں اسلامی تحریکوں کو اور حکومت کی جانب سے مسئلہ کشمیرپر بھرپور تائید اور حمایت اہم پیش رفت ہے،نواز شریف مسئلہ کشمیرکے حوالے سے ہندوستان پر اپنا دوٹوک موقف واضح کریں کہ دوطرفہ تعلقات کی پیش رفت مسئلہ کشمیرکے حل کی پیش رفت پر ہوگی،ان خیالات کا اظہار انھوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلامی ممالک میں جہاں اسلامی تحریکوں کی حکومت ہے ان کے کردار کو مزید موثر بنانے کے لیے جماعت اسلامی کردار ادا کرے گی،انھوں نے کہاکہ ہندوستان کو ریاستی دہشت گردی سے باز رکھنے اور کشمیریوں کی آزادی کی منزل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور اس کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے کردار ادا کرے کشمیریوں نے اپنے حصہ کا کام کرلیاہے اب کشمیریوں جدوجہد کو آزادی کی منزل تک پہنچا نا بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے،امیر جماعت نے کہاکہ جماعت اسلامی اسلامی انقلاب اور کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کو اپنے ایمان کا حصہ سجھتی ہے، اسلامی نظام کے بغیر نہ عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے،جماعت اسلامی عوام کے مسائل بھی حل کرنے کا ایجنڈا رکھتی ہے اور قوم کو اللہ کے دین کی طرف دعوت دیتی ہے،اللہ کے دیے ہوئے دین پر چلے بغیر نہ ہماری یہ دنیا بہتر ہوسکتی ہے اور نہ ہی آخرت بہتر ہوسکتی ہے،دنیا اور آخرت کی کامیابی کا مشن اللہ کے دین کے قیام کا مشن ہے جو اس کے ساتھ وابستہ ہے وہی کامیابی کی رہ پر گامزن ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر جائیں ایک ایک فرد تک یہ دعوت پہنچائیں،کامیابی اسلام کی ہی گی یہ اللہ کا وعدہ ہے،لیکن یہ کامیابی گھروں سے نکلیں گے تو آئے گی اپنی جان مال اور وقت لگائیں گے تو آئے گی،انھوں نے کہاکہ ضلعی کنونشن کے لیے کارکن آج سے تیاری شروع کریں،اللہ کے دین کے داعی ایک لمحہ بھی آرام نہیں کرتے اللہ رضا کے طلب گا روں کے لیے آرام جنت میں ملے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر