عبدالرشید ترابی نے ترک پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی بہترین ترجمانی کی،راجہ میر محمد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkعبدالرشید ترابی نے ترک پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی بہترین ترجمانی کی،راجہ میر محمد{/AF}

عبدالرشید ترابی نے ترک پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی بہترین ترجمانی کی،راجہ میر محمد
جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کی تحریک آزادی کو زندہ رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،حکومت مظفرآباد میں عالمی کانفرنس کا انعقاد کر کے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دعوت دی جائے،OICکے ممبر ممالک کے سربراہان کو مدعو کیا جائے،کشمیریوں کو آزادی کے حصول کے لیے کوئی نہیں روک سکتا مختلف وفود سے گفتگو
دھیرکوٹ( پ ر) امیر جماعت اسلامی حلقہ غربی باغ راجہ میر محمد نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے پر مجاہد ملت عبدالرشید ترابی مبارکباد کے مستحق ہیں،ترک پارلیمنٹ میں کشمیریوں کا حقیقی موقف اجاگر کر کے کشمیریوں کا حقیقی پشتیبان ہونے کا ثبوت دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسوں کی وجہ سے اور ڈکٹیٹر مشرف کی غلامانہ سوچ کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ختم کروانے کی کوشش کی گئی،لیکن ملت اسلامیہ کے حقیقی مجاہد اور شہداء کے وارث عبدالرشید ترابی نے پوری جرت سے عالمی فورم میں مسئلہ اور عوام میں کشمیر کی تحریک کا احیاء کیا ہے ۔موجودہ دورہ ترکی کی وجہ سے کشمیر کی تحریک کو تقویت ملے گی موجودہ ضرورت بنتی ہے کہ کشمیر کے حکمران اقتدار کی کھینچا تانی سے ہٹ کر کشمیر کی آزادی پر توجہ دیں اور مظلوم کشمیریوں کی تحریک حریت کو پوری قوت سے زندہ کریں،آزادکشمیر کی حکومت مسئلہ کشمیر پر عالمی کانفرنس کا اہتمام مظفرآباد میں کرے جس میں OICممالک اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو دورہ کشمیر کی دعوت دی جائے اورآزادکشمیر میں سکولز اور کالجز میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے خصوصی سیمینار اور فورمز کا اہتمام کیا جائے،تاکہ کشمیری یوتھ کو تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی صورتحال سے آگاہ کیا جا سکے،انہوں نے مزید کہا کہ لبریشن سیل کے کردار کو بھی فعال بنا کر مسئلہ کشمیر کو آگے بڑھایا جائے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کے لیے اپنی کوششوں میں مزید تیزی لائے گی اور اس سلسلہ میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کیا جارہا ہے۔میر محمد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی دھیرکوٹ ہر یونین کونسل کی سطح پر نوجوانوں کو تیار کر رہی ہے اور تحریک آزادی کشمیر میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب ہم سب کشمیری آپس میں مل کر فتح کا جشن منائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر