مسئلہ کشمیر پر ترک وزیراعظم اور ترک پالیمنٹ کی جانب سے کھل کر کشمیریوں کے بنیادی حق خوداریت کی حمایت کا اعلان تحریک آزادی کشمیر کا ایک بڑا بریک تھرو ہے عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiمسئلہ کشمیر پر ترک وزیراعظم اور ترک پالیمنٹ کی جانب سے کھل کر کشمیریوں کے بنیادی حق خوداریت کی حمایت کا اعلان تحریک آزادی کشمیر کا ایک بڑا بریک تھرو ہے عبدالرشید ترابی{/AF}

مظفر آباد ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ترک وزیراعظم اور ترک پالیمنٹ کی جانب سے کھل کر کشمیریوں کے بنیادی حق خوداریت کی حمایت کا اعلان تحریک آزادی کشمیر کا ایک بڑا بریک تھرو ہے، ترک حکومت کی دعوت پرایک ہفتہ کے دورے سے ترکی سے وطن واپسی پر سنٹرل پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام ترک حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں کی دوٹوک حمایت کا اعلان کر کے کشمیریوں کے بنیادی مسائل پر ترک حکومت نے کشمیری عوام کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا کہ ویسے بھی مشکل کی ہر گھڑی میں ترک عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا ہے،کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق حل ہونا ضروری ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاجماعت اسلامی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اسلامی ممالک میں بھرپور سفارت کاری کر رہی ہے اور الحمداللہ اسلامی ممالک کشمیر کے قضیے میں ہمارے موقف کی بھرپور حمایت کرر ہے ہیں ،آزادکشمیر میں تمام سیاسی جماعتیں خواہ حکومت سے ہوں یا اپوزیشن سے مسئلہ کشمیر پر یک زبان اور ایک موقف رکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے آئینی حقوق کا تعین کشمیر کی متناذعہ حیثیت کو نظر انداز کیے بغیر ہونا وقت کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ جیسے سابقہ پارلیمنٹ نے جس طرح سے مسئلہ کشمیر پر اپنی پالیسی کھل کر پارلمینٹ میں پیش کی ہے اور کشمیر پر متفقہ قراردار منظور کی ہے اسی طرح ہم پاکستان کی نئی پارلیمنٹ سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ مسئلہ کشمیر پر لاتے ہوئے قومی کشمیر پالیسی بیان کریں،انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف حکومت سے اچھی توقعات وابستہ کیے ہیں،اور ہم توقع رکھتے ہیں کہ نواز شریف حکومت گزشتہ بھارتی رویے کو نظروں میں رکھتے ہوئے آئندہ کی کشمیر پالیسی عین کشمیری عوام کی مرضی اور منشا کے مطابق بنائے گی،انہوں نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کا مفاد بھی مسئلہ کشمیر سے جوڑا ہوا ہے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ٹھوس اور جاندار کردار ادا کر کے بھارت کو مجبور کرے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پوری ریاست جموں وکشمیر میں حق خواردایت دلائے،انہوں نے کہا کہ عارف شاہد قتل کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور اس قتل کے اصل محرکات عوام کے سامنے لائے جائیں اور حکومت کو اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے،میٹ دی پریس پروگرام میں جماعت اسلامی آزادکشمیر کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل سید ارشدبخاری،ضلعی امیر سید نزیر حسین شاہ اور بار کونسل کے وائس چیئرمین قاضی شاہد حمید ایڈووکیٹ نے کہا کہ آزادکشمیر تحریک آزادی کشمیر بیس کیمپ ہے یہاں حکومت کو ایسی سرگرمیاں جس سے تحریک آزادی کو نقصان پہنچے یا ہمارا دینی اور قومی تشخص مجروح ہوتا ہو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے،آزادکشمیر میں ناچ گانے کے پروگرامات مستقبل میں روکنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر