کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد آزادی میں جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ رہے گی,مرکزی مجلس شوریٰ کی قرارداد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیریوں کی تاریخی جدوجہد آزادی میں جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ رہے گی,مرکزی مجلس شوریٰ کی قرارداد{/AF}

کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد آزادی میں جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ رہے گی,مرکزی مجلس شوریٰ کی قرارداد
مسئلہ کشمیر اور بھارت کے معاندانہ رویے کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ دوستی کا عمل نہ صرف تحریک آزادی کشمیر بلکہ پاکستان کی سلامتی کے خلا ف ہے
لاہور ( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں قراردقرراد اد منظور ہوئی ہے جس میں لکھا گیاہے کہ یہ اجلاس جموں و کشمیر میں جاری تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتاہے اور حریت پسند کشمیریوں کے جذبہ حریت اور شوق شہادت پر ان کو خراج تحسین پیش کرتاہے اور اس عزم کا اظہار کرتاہے کہ کشمیریوں کی تاریخی جدوجہد آزادی میں جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کے شانہ بشانہ رہے گی۔ اجلاس مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں مسلسل بھارتی ریاستی دہشت گردی کی حکمت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر تشویش کا اظہار کرتاہے کہ1990ء سے آج تک ایک لاکھ افراد شہید، ہزاروں زخمی و معذور اور دس ہزار سے زائد نوجوان لاپتہ ہیں جن میں سے چار ہزار سے زائد گم نام قبریں دریافت ہوچکی ہیں۔ اس قتل عام میں ملوث پانچ سو فوج اور پولیس کے افسران انسانی حقوق کے اداروں کی واضح نشاندہی اور انہیں عدالتوں کے کٹہرے میں پیش کرنے کے مطالبے کے باوجود بھارتی حکومت اور ایجنسیوں کی طرف سے نہ صرف ان مجرمان کو تحفظ دیا جارہاہے بلکہ نوجوانوں کی گرفتاریوں اور حراستی قتلوں کا سلسلہ مزید بڑھتا چلا جارہاہے۔ بالخصوص افضل گرو کی شہادت کے بعد مقبوضہ ریاست میں جاری احتجاج کو کچلنے کے لیے ایک طرف قائدین حریت کی مسلسل گرفتاریاں اور نظربندی کا عمل جاری ہے اور دوسری طرف حراستی قتل عام کے علاوہ عدالتی قتل کا سلسلہ بھی درازتر ہو رہاہے۔ اجلاس کے نزدیک یہ امر بھی نہایت تشویشناک ہے کہ گرفتارنوجوانوں پر نامکمل شواہدکے ساتھ مقدمات بنائے جاتے ہیں اور صفائی کا موقع دیئے بغیر موت اور عمر قید کی سزائیں دی جارہی ہیں۔ یہ امر مزید تشویشناک ہے کہ بھارت کی دیگر ریاستوں میں تو سزائے عمرکا قیدی ۱۴سال بعد یا اس سے قبل بھی رہا ہوجاتا ہے لیکن کشمیریوں کے لیے اس سزا کے نتیجہ میں آخری سانس تک جیل کی کال کوٹھڑی ان کا مقدر ٹھہرادی گئی ہے۔ اجلاس کے نزدیک بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اور بھارتی انسانی حقوق کی تنظیموں ،اہل دانش اور اداروں کے احتجاج کی روشنی میں اصلاح احوال کی بجائے کالے قوانین اور آٹھ لاکھ فوج برقرار رکھنے پر اصرار اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے چارٹر کی ایسی کھلی خلاف ورزی ہے ،جس کا نوٹس نہ لینا بھارت کو قتل عام کی کھلی چھٹی دینے کے مترادف ہے۔ لہٰذا اجلاس یہ مطالبہ کرتاہے کہ اقوام متحدہ ،او آئی سی سمیت دیگر بین الاقوامی ادارے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے بھارت پر سفارتی دباؤ بڑھانے کا اہتمام کریں تاکہ مقبوضہ ریاست میں کشمیریوں کی نسل کشی کاتدارک ہو سکے اور اہل کشمیر کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنے حق خودارادیت کے بارے میںآزادانہ فیصلہ کرسکیں۔اجلاس مقبوضہ ریاست میں اس بھارتی ریاستی دہشت گردی کے علاوہ دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے اور پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے اس کے تخریبی عزائم پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتاہے ۔ درجنوں پاکستانیوں کے قاتل سربجیت سنگھ کو بھارتی حکومت کی طرف سے قومی ہیر و قرار دینا اور جیل میں محبوس پاکستانی قیدی ثناء اللہ کی لاش کا تحفہ دینا اس کے مذموم عزائم کا واضح اظہار ہے ۔ اجلاس بھارتی فیصلہ سازوں کے اس ذہنی پس منظر کی روشنی میں پاکستان کی حکومت اور بعض سیاسی رہنماؤں بالخصوص اکثریتی جماعت کے سربراہ کی طرف سے یکطرفہ دوستی کے لیے بے تابی کے رویہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتاہے اور یہ باور کرانا چاہتاہے کہ مسئلہ کشمیر اور بھارت کے معاندانہ رویے کو نظر انداز کرتے ہوئے یکطرفہ دوستی کا عمل نہ صرف تحریک آزادی کشمیر بلکہ پاکستان کی سلامتی کے خلا ف سمجھا جائے گا۔ اور ایسی حکمت عملی کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔ اجلاس یہ مطالبہ کرتاہے کہ گذشتہ دس سال سے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان کی طرف سے اقدامات کے نتیجہ میں تحریک آزادی کشمیر جن مشکلات کا شکار ہوئی اور قومی موقف سے انحراف کرتے ہوئے جو نام نہاد فارمولے پیش کئے گئے جس کے نتیجہ میں کشمیر پر پاکستان کا موقف منقسم اور کمزور ہوا،کے ازالہ کے لیے اقدامات کیے جائیں اور نو منتخب پارلیمنٹ اور حکومت ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی کشمیریوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا جائے ۔ اجلاس یہ بھی مطالبہ کرتاہے کہ بھارت سے تعلقات کو مسئلہ کشمیر پر پیش رفت سے مشروط کیا جائے۔ نیز بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں کو متحرک کیا جائے تاکہ غیر انسانی قوانین کے خاتمہ ،فوجی انخلاء ، جیلوں میں ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی رہائی ، افضل گروشہید اور مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی کی لواحقین کو واپسی کا اہتمام ہوسکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر