پورے ملک میں یکسا ں تعلیمی نظام رائج ہونا چاہیے،علماء کرام خطے میں مذہبی تفرقہ بازی کو مٹانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں وزیر اعظم آزاد کشمیر

{AF}pm-ajkپورے ملک میں یکسا ں تعلیمی نظام رائج ہونا چاہیے،علماء کرام خطے میں مذہبی تفرقہ بازی کو مٹانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں وزیر اعظم آزاد کشمیر{/AF}

پورے ملک میں یکسا ں تعلیمی نظام رائج ہونا چاہیے،علماء کرام خطے میں مذہبی تفرقہ بازی کو مٹانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،۔ہمیں اپنے زاتی اختلافات کو ختم کر کے اتحاد بین المسلیمن کے جذبے کو فروغ دینا ہو گا،قاضی حسین احمد ملت اسلامیہ کے عظیم راہنما تھے،وزیر اعظم آزاد کشمیر
جماعت اسلامی نے پورے ملک میں اپنے ادارے بنا کر نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کا اہتمام کیا،لیاقت بلوچ
عا لمی استعمار اس وقت اپنے تمام وسا ئل کے سا تھ ہماری نئی نسل کو اسلا م سے دور کر رہا ہے ۔دینی مد ارس کے طلبہ اور مساجدایک بڑ ی طاقت ہیں۔سیکولر ازم کے مقابلے میں ہمیں اپنی دینی جذ بے کو فرو غ دینا ہو گا۔اس وقت ملک میں جاری دہشت گر دی کے باعث تما م قو م پر یشا ن ہے متعد د لوگ اس کی نذرہو جا تے ہیں ۔اس کے پیچھے لادینی ایجنڈا ہے جو کہ طا قت کے بل بو تے پر ہم پر مسلط ہونا چاہتا ہے
حکومت دینی مدارس کی سرپرستی کرے،عبدالرشید ترابی
ایک منظم سازش کے تحت زلزلہ میں تباہ ہونے والے مساجد و مدارس کو حکومتی سطح پر تعمیر نہیں کیا گیا،قاضی حسین احمد نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے عظیم پشتیبان کا کردار ا کیا، کشمیریوں سے بڑھ کر مجاہدین کشمیر کی خدمت کی اور ہر مشکل وقت میں مجاہدین کے ساتھ رہے اور کشمیر کاز کے لیے اپنا کردار ادا کیا،
مظفرآباد( پ ر) وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے مظفرآباد میں قائم ادارہ کلیۃ الدعوۃ الاسلامیہ کی سالانہ تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور قرآن کی تعلیمات کو گلی گلی اور کوچہ کوچہ پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت سطح پر دینی مدارس کی بھرپور معاونت کی جائے گی،زکوٰۃ و عشر سے ہٹ کر دینی مدارس کے لیے نارمل میزانیہ میں رقم مختص کریں گے،پورے ملک میں یکسا ں تعلیمی نظام رائج ہونا چاہیے، جماعت اسلامی کے لوگ قابل تحسین ہیں جوخدمت کے میدان میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،اپنا وقت جان و مال کی قربانی دے رہے ہیں ،اس موقع پر وزیر اعظم نے ادارہ کے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور منتظمین کا شکریہ ادا کیااور ادارے کے لیے دو کروڑ کا امداد کا اعلان کیا،چوہدری مجید نے کہا کہ حکومت ایسے تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرے گی،انہوں نے کہا کہ یہ تقریب قاضی حسین احمد کے نام سے منسوب ہے انہوں نے ملت کو جوڑنے کا کردار ادا کیا اور پوری قوم کو اتحاد کادرس دیا کشمیریوں پر قاضی حسین احمد کے بہت احسانات ہیں،ساری زندگی مجاہدین اور شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہر مشکل وقت میں مظفرآباد میں تشریف لاتے رہے آج ان کے فرزند ان کی جگہ اس فریفہ کو انجام دے رہے ہیں،مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں زاتی اختلافات کو بھلا اتحاد بین المسلمین کو فر و غ دینا ہو گا ۔عا لمی استعمار اس وقت اپنے تمام وسا ئل کے سا تھ ہماری نئی نسل کو اسلا م سے دور کر رہا ہے ۔دینی مد ارس کے طلبہ اور مساجدایک بڑ ی طاقت ہیں۔سیکولر ازم کے مقابلے میں ہمیں اپنی دینی جذ بے کو فرو غ دینا ہو گا۔اس وقت ملک میں جاری دہشت گر دی کے باعث تما م قو م پر یشا ن ہے متعد د لوگ اس کی نذرہو جا تے ہیں ۔اس کے پیچھے لادینی ایجنڈا ہے جو کہ طا قت کے بل بو تے پر ہم پر مسلط ہونا چاہتا ہے ۔تو ہین رسالت پر مبنی خا کے جمہوری اقدار کے علمبر دارو ں کے منہ پر طمانچہ ہیں،جماعت اسلامی نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،تحریک آزادی کشمیر کے حصول کے لیے جماعت اسلامی پاکستان ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے،شہداء کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور اس پار کشمیریوں کے ساتھ مل کر آزادی کا جشن منائیں گے،امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت زلزلہ میں تباہ ہونے والے مساجد و مدارس کو حکومتی سطح پر تعمیر نہیں کیا گیا،قاضی حسین احمد نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کے لیے عظیم پشتیبان کا کردار ا کیا، کشمیریوں سے بڑھ کر مجاہدین کشمیر کی خدمت کی اور ہر مشکل وقت میں مجاہدین کے ساتھ رہے اور کشمیر کاز کے لیے اپنا کردار ادا کیا،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے مظفرآباد میں ادارہ کلیۃ الدعوۃ الاسلامیہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی تعلیمات کے ذریعے معاشرے میں موجود تفرقوں اور مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے جماعت اسلامی بلا تحصیص طلبہ کو دین اسلام کی تعلیم سے روشناس کر رہی ہے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر