{AF}
کشمیری آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے سواکسی ضرب اور تقسیم کے فارمولے کو تسلیم نہیں کریں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}
کشمیری آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے سواکسی ضرب اور تقسیم کے فارمولے کو تسلیم نہیں کریں گے،عبدالرشید ترابی
کشمیری قیادت کی مشترکہ سرگرمیوں نے تحریک آزادی کو نئی جلا بخشی اور کشمیریوں کو حوصلے کا پیغام ملا،ہندوستان سے یک طرفہ دوستی کی پھینگیں بڑھانا ملکی سلامتی اور بقا کو داؤ پر لگانے کے متراد ف ہے،نئی حکومت کشمیرپالیسی مرتب کرتے وقت کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کا اہتمام کرے،قومی قیادت کی مشترکہ دعوت پر صدر پاکستان کا دورہ مظفرآباد اور جاتے جاتے کشمیرکمیٹی کے تعاون سے منظورہونے والی کشمیرپر مشترکہ قرارداد جس میں قومی موقف کا احیاء کیاگیا ہے ،آنے والی حکومت اس موقف کا ازسر نواحیاء کرے،کشمیری قیادت کا مشترکہ طور پر ایک بار پھر پاکستان کے قومی قائدین اور سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کی ضرورت ہے
امیر جماعت کا ترکی سے واپسی پر جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب لاہور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے کنونیئر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیری آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کے سواکسی ضرب اور تقسیم کے فارمولے کو تسلیم نہیں کریں گے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے ترکی سے واپسی پر پاکستان جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان نے افضل گورو کو شہید کرکے تحریک آزای کشمیرکو ایک نئے انداز سے ریاستی دہشت گرد ی کے ذریعے کچلنے کی سازش کی،عبدالرشید ترابی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ قائدین حریت اس عرصے میں گرفتار ہوئے،سید علی گیلانی کو گزشتہ ایک سال سے نماز جمعہ تک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے،شبیر احمد شاہ،میرو اعظ اور یاسین ملک کو نظر بند رکھا ،پورے کشمیرمیں کرفیو کی کیفیت ہے،کرفیو کا فائدہ اٹھا کر کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ان خا لا ت میںآزاد کشمیراورحریت نمائندوں نے مشترکہ طورپر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے زیر اہتمام مشترکہ پلیٹ فارم سے سرگرمیاں شروع کیں،تاکہ بیس کیمپ سے حوصلے کا پیغام جائے،کشمیری قیادت نے انتخابات سے قبل پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے سربرہان ملاقاتیں کیں تاکہ انتخابات میں جانے والی پارٹیاں مسئلہ کشمیر کواپنے انتخابی منشور اور سرگرمیوں میں ترجحی اول رکھیں،اس موقع پر صدر پاکستان سے بھی ملاقات ہوئی اور ان کو مظفرآباد آنے کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کی اور مظفر آبا د کر اچھا پیغام مقبوضہ کشمیرکے عوام کو اچھا پیغام دیا جاتے جاتے پاکستان کی پارلیمنٹ نے کشمیر کمیٹی کے تعاون سے قومی موقف پر مبنی قرارداد مشترکہ طور پرپاس کی ،جس سے قومی موقف کا احیاء ہوا،نئی حکومت بھی اس کی توثیق کرتے ہوئے اپنے موقف کا اعادہ کرے،ہندوستان سے یک طرفہ دوستی کی پھینگیں بڑھانا ملکی سلامتی اور بقا کو داؤ پر لگانے کے متراد ف ہے،نئی حکومت کشمیرپالیسی مرتب کرتے وقت کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینے کا اہتمام کرے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان نے مسئلہ کشمیرپر جو دوٹوک موقف اختیار کیا ہے اس پر کشمیرکی دونوں اطراف کی قیادت مطمئن ہے اور توقع رکھتی ہے کہ کشمیرکازکے حوالے سے پشتیبانی کا اداکرتی رہے گی،جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندر بھی مسئلہ کشمیرکو ترجحی اول بنائے،انھوں نے کہاکہ قومی قیادت ایک با ر پھر اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے پاکستان کی قومی قیادت سے ملاقاتیں کرے،اس کے ساتھ ساتھ سفارتی محاذ پر مسئلہ کشمیرکو متعارف کروائے،کشمیرکی آزادی کی تحریک کو آزادی کی منزل تک لے جانے لیے تمام محاذوں پر کام کرنا ہوگا۔