{AF}
دنیا کی سب سے بڑی پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے لابنگ ،مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کوبے نقاب کرنے کے لیے یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر ویک منایا جا رہا ہے{/AF}
برسلز۔دنیا کی سب سے بڑی پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے لابنگ ،مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کوبے نقاب کرنے کے لیے یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر ویک منایا جا رہا ہے،جسمیں تحریک آزادی کو عالمی سطح پر اجاگرکرکے یورپین ممالک سے لابنگ اور ان سے یورپین پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کو آزادی دلانے کے لیے بھرپور کردار اداکرنے کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا انعقادکیا گیاکشمیر ویک میں آزاد کشمیر ،مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر سے کشمیری رہنماوں، قائدین اور تحریک آزادی کشمیر پر کام کرنے والوں نے خصوصی شرکت کی،برطانیہ سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب کی قیادت میں ایک بڑے کاررواں نے برمنگھم سے ممبر آف یورپین پارلیمنٹ نکی سنکلئیر کی خصوصی دعوت کشمیر ویک کے پروگراموں میں شرکت کی،وفد میں برٹش کشمیری ووئمن ایسوسی ایشن کی چیرپرسن رعنا شمع نذیر کی قیادت میں خواتین بھی شامل تھی،جبکہ وفدکے میڈیا کواڈنیٹر ابرار مغل سیاکھوی تھے،وفد کی پارلیمنٹ آمد پر ایم ای پی نکی سنکلیئر کے سٹاف نے برطانوی وفد کا خیرمقدم کیا،وفدنے پارلیمنٹ کے ایڈیٹوریم ہال میں منعقدہ کشمیر کانفرنس میں شرکت کی اس کانفرنس سے ایم ای پی نکی سنکلیئر،کشمیر سنٹر لندن کے نذیر شال،کشمیر سنٹر برسلز کے بیرسٹر عبدلمجید ترمبو،تحریک کشمیر برطانیہ کے محمد غالب نے خطاب کیا،جبکہ کانفرنس میں دیگر ممالک سے آئے کشمیریوں اور مبصرین نے بھی شرکت کی ،ایم ای پی نکی سنکلیئر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپین یونین کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے،اوریورپین یونین کے ہر فورم پر کشمیری عوام کے اس حق کے لیے آواز بلند کی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ اگلے سال کشمیر کا دورہ کررہی ہیں جس کے مثبت اثرات تحریک آزادی کشمیر پر مرتب ہونگے۔وفد نے اس موقع پر کشمیر کونسل یورپ کے چیرمین علی رضا سید،سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمودسمیت دیگر رہنماوں سے خصوصی ملاقاتیں بھی کی۔جبکہ پارلیمنٹ کے خصوصی سٹاف نے وفد کو پارلیمنٹ کے مختلف حصوں ،دفاتر،وزراء بلاکس کا دورہ کروایا اور پارلیمنٹ کی تاریخ ،بناوٹ اور ممبران ممالک کے حوالے سے وفد کو خصوصی بریف کیا گیا،اس موقع پر برطانیہ وفد نے پارلیمنٹ میں موجود مختلف مندوبین،مبصرین اور پارلیمنٹ کے ممبران سے ملاقات کرکے کشمیر کی آزادی کے لیے لابنگ کی،یورپین پارلیمنٹ میں ہندوستان کے ظالمانہ قبضے اور جاری ظلم و ستم کی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جہاں پر کشمیری کے حوالے سے تحریری لٹریچر اور مواد بھی موجود تھا اس نمائش میں یورپین پارلیمنٹ کے دورے پر آئے دیگر ممالک کے شہریوں نے خصوصی دلچسپی لیاور تصویری میں دیکھائے گئے ظلم و ستم کی مذمت بھی کی گئی،جبکہ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہندوستان کے ظالمانہ سلوک نہ صرف زندہ بلکہ مرئے ہوئے کشمیری بھی محفوظ نہیں ہیں مقبول بٹ اور افضل گروہ کی عدالتی قتل اور انکی جسد خاکی ابھی تک ورثاء کے حوالے نہیں کیے گئے ہیں،ہندوستان کشمیریوں کا قتل عام کرکے دنیا کا امن تباہ کر رہا ہے،جبکہ یورپین یونین کے بارہ سے زائد ممبران پارلیمنٹ نے کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور تحریک آزادی کی مکمل سپورٹ اعلان کیا،جبکہ اس موقع ہر موجود ایک مصنوعی برج جو کہ چکوٹھی کے مقام پر کنٹرول لائن پر موجود ہے ممبران پارلیمنٹ نے ہاتھ رکھ کروعدہ کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں کشمیری عوام کو آزادی دلانے کے لیے آواز اٹھائے گئے ، اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ نے کشمیر کے حوالے سے تیار کی گی رپورٹ یورپی ممبران پارلیمنٹ کو پیش کی گی جس میں حریت قائدین سید علی گیلانی کی نقل حرکت مسلسل پابندیاں انہیں نظر بند رکھنے ، شبیر احمدشاہ اور یاسین ملک کے خلاف بھارت حکومت کے اقدامات افضل گورو اور مقبول بٹ شہید کی میت کو ان کے ورثا کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا اورممبران پالیمنٹ کو خطے میں پائی جانے والی کشیدگی مسلہ کشمیر کی اہمیت پر توجہ دلائی گی۔ اس موقع پر نکی سینکلر ایم ی پی نے کانفرنس کے نام سید علی گیلانی کا پیغام بھی پڑ کر سنایا ۔