{AF}
عبدالرشید ترابی نے ترکی کے وزیر اعظم طیب رجب اردگان سے ملاقات کی اوران کو مسئلہ کشمیرکی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی {/AF}
عبدالرشید ترابی نے ترکی کے وزیر اعظم طیب رجب اردگان سے ملاقات کی اوران کو مسئلہ کشمیرکی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی
بریفنگ میں ترکی کی حکمران پارلیمانی پارٹی کے اراکین اور کابینہ کے ممبران بھی موجود تھے،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت ترکی کے وزیر اعظم نے کی جب کہ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیردنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے،ترک وزیر اعظم طیب رجب اردگان ترکی نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودرادیت کی حمایت کی ہے ،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے،کشمیریوں کے لیے اہل ترکی کی دعائیں ہیں استنبول( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے ترکی کے وزیرا عظم طیب رجب اردگان سے ملاقات کی اور ان کو مسئلہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے ترکی کے وزیر اعظم طیب رجب اردگان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے جلاس میں خصوصی دعوت پر ان کے جلاس میں شرکت کی،عبدالرشید ترابی نے کشمیرمیں ہندوستان کی جانب سے جاری مظالم اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے خلاف ورزیوں سے اراکین اور وزیر اعظم کو آگاہ کیا،کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں،ہندوستان نے خود عالمی برادری کے سامنے عہد کیاکہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دے گا،یہی حق مانگنے کی پاداش میں پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کیاچکاہے اور شہادتوں کو سلسلہ جاری ہے،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیرمیں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھارہی ہے بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ کیا جارہے قائدین کو میں قید کیا ہوا ہے عید اور جمعہ کی نماز تک اداکرنے کی اجازت نہیں ہے،سکولز کا فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کردیا گیاہے،گھر گھر تلاشی کے نام پر خواتین کو بے ابرو کیا جارہاہے،نظام زندگی مفلوج ہے،جس طرح اسرائیل نے غزہ کا محاصرہ کیا ہواہے اسی طرح آٹھ لاکھ فوج نے کشمیرکا محاصرہ کیاہے کسی فرد کو اندر جانے کی اجازت نہ باہر آنے کی اجازت ہے،کوئی ریلیف کا ادارہ وہاں نہیں جاسکتا،انسانی حقوق کی تنظیم کا کوئی فرد وہاں نہیں جاسکتا،کشمیری امت کی طرف دیکھ رہے ہیں،اہل ترکی کا امت کے لیے بڑا رول ہے،اہل کشمیرترک حکومت اور عوام سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ حق کے حصول میں ان کی مدد کریں گے،اس موقع پر ترکی کے وزیر اعظم طیب رجب اردگان نے کہاکہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،دنیا کے امن کے لیے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیرحل کیاجائے،انھوں نے کہاکہ ترکی نے ہمیشہ اہل کشمیرکی حمایت کی ہے اور آج بھی اس پر قائم ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق دیا جائے،انھوں نے کہاکہ ہماری کشمیریوں کے لیے خصوصی دعائیں ہیں۔