{AF}
پاکستان کی نئی حکومت عرب ممالک میں حکومتوں کی تبدیلی کے موقع سے کشمیرپر حمایت حاصل کرنے کا فائدہ اٹھائے ،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
پاکستان کی نئی حکومت عرب ممالک میں حکومتوں کی تبدیلی کے موقع سے کشمیرپر حمایت حاصل کرنے کا فائدہ اٹھائے ،ڈاکٹر خالد محمود
اسلامی دنیا کے واحد ایٹمی ملک کی عزت ووقار بحال کرنے کے لیے جرات مندا ور خوف خدارکھنے والی قیاد ت کا اقتدار میں آنا ضروری ہے
پاکستان کا مستقبل اسلامی تحریک سے وابستہ ہے اور امت کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے،جلد یا بادیر عوام اسلامی جماعت کی طرف آئیں گے،حکومت پاکستان اپنے اصولی موقف سے دستبردا رہوگی تو پاکستان کی سلامتی اور بقا خطرے میں پڑجائے گی
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرکے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ پاکستان کی نئی حکومت عرب ممالک میں حکومتوں کی تبدیلی کے موقع سے کشمیرپر حمایت حاصل کرنے کا فائدہ اٹھائے،یہ بہت بڑا لوریج ہے،ہندوستان بڑی ہشیاری کے ساتھ پاکستان کی خیر خواہ حکومتوں کو اپنی طرف متوجہ کررہاہے اورپاکستان کی طرف سے بھی اس پر کام ہوناچاہیے،ان خیالات کا اظہا رانھوں نے قائدین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہاسلامی دنیا کے واحد ایٹمی ملک کی عزت ووقار بحال کرنے کے لیے جرات مندا ور خوف خدارکھنے والی قیاد ت کا اقتدار میں آنا ضروری ہے ،پاکستان کا مستقبل اسلامی تحریک سے وابستہ ہے اور امت کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے،جلد یا بادیر عوام اسلامی جماعت کی طرف آئیں گے،حکومت پاکستان اپنے اصولی موقف سے دستبردا رہوگی تو پاکستان کی سلامتی اور بقا خطرے میں پڑجائے گی،انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد کررہے ہیں،وہ نہ جھکے ہیں نہ بکیں گے اور نہ اپنی آزادی کی منزل کے حصول سے پیچھے ہٹیں گے،کشمیریوں نے اللہ کے بھروسے پر جہاد شروع کیا ہے اور کشمیرکی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں۔