{AF}
ہندوستان کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گرد کے ذریعے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
ہندوستان کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گرد کے ذریعے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے،عبدالرشید ترابی
اسلامی ممالک اور عالمی ادارے اس کا سختی سے نوٹس لیں،اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں،مغرب اور اس کے گماشتے امت مسلمہ کے اتحاد کے فقدان کی وجہ سے مسلمانوں کو ہر جگہ گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے،امت مسئلہ اور عرب ممالک فلسطین کی طرح کشمیرکوبھی اپنا مسئلہ سمجھ کر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں،امت مسلمہ کی نظریں ترکی کی طرف لگی ہوئی ہے اہل ترک اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امت کی قیادت اور راہنمائی کریں
انقرہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کے ذریعے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہاہے،بچوں کے سکولز کو فوجی چھاؤنیوں میں تبدیل کیا جاچکاہے ،کارروبارے زندگی گزشتہ ڈھائی دہایوں سے مفلوج ہے، بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ کے شہید کیا جارہاہے ہزاروں نوجوان لاپتہ ہیں،سینکڑوں کو ماوائے عدالت قتل کیا جاچکاہے اور مزید قتل کا سلسلہ جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عصام کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس میں کشمیر پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس کانفرنس میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے سربرہان،اہل دانش،حکومتی نمائندے،اور اہل قلم شریک ہیں،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا ہواہے ،کسی بھی شہری کو اپنے رشتہ داروں اور دوستی کو فون تک کی جازت نہیں ہے،کشمیری قائدین مسلسل جیلوں اور گھروں میں نظر بند ہیں ان کو جمعہ اور عیدین کی نمازوں کو اداکرنے کی اجازت نہیں ہے،ہندوستان نے آٹھ لاکھ فوج کو کالے قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے اختیار ات دے رکھے ہیں ،ان کالے قوانین کا سہارا لیتے ہوئے فوجی گھروں میں گھنس کر خواتین کی عصمت دری کررہے ہیں،ہزاروں گمنام قبروں کے انکشاف نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہندوستان ریاست میں کس طرح کی دہشت گردی کررہاہے اس پر بھی عالمی برداری کی خاموشی اور ہندوستان کو عالمی عدالت میں مجرم کے طور نہ لانا نانصافی ہے،اسلامی ممالک اور عالمی ادارے اس کا سختی سے نوٹس لیں،اسلامی ممالک ہندوستان کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کریں،مغرب اور اس کے گماشتے امت مسلمہ کے اتحاد کے فقدان کی وجہ سے مسلمانوں کو ہر جگہ گاجر مولی کی طرح کاٹ رہے ہیں،،امت مسئلہ اور عرب ممالک فلسطین کی طرح کشمیرکوبھی اپنا مسئلہ سمجھ کر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیں،امت مسلمہ کی نظریں ترکی کی طرف لگی ہوئی ہے اہل ترک اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امت کی قیادت اور راہنمائی کریں،جن ممالک میں اسلامی تحریکات کی حکومتیں قائم ہوئی ہیں وہ کشمیریوں کے مبنی برحق حق خودارادیت کا ساتھ دیں،او آئی سی کے پلیٹ فارم کو فعال کریں،آپس میں تجارتی تعلقات کو مضبوط کریں،باہم شیر شکر ہوکر کام کریں،امت کے اتحاد سے ہی ان کے اپنے مسائل بھی حل ہوں گے اور عالمی سطح پر ان کے وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔