{AF}
جنوبی ایشیا کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھنے والے خطے کا اندھیرں میں ڈبونا قیادت کی نااہلی اور ناکامی ہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
جنوبی ایشیا کو بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھنے والے خطے کا اندھیرں میں ڈبونا قیادت کی نااہلی اور ناکامی ہے،ڈاکٹر خالد محمود
صر ف آزاد خطے میں بہتے دریاؤں پر ٹربائن لگا کر 22 ہزار میگاوٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے،یہ قوم اور حکمرانوں دونوں کے لیے سوالیہ نشان ہے،قوم روایاتی قیادت اور روایاتی پارٹیوں کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے، روایاتی قیادت اور پارٹیاں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،جب تک قوم اللہ کے دیے ہوئے نظام کی طرف رجوع نہیں کرے گی اس کے مسائل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا،اللہ کے نظام سے بغاوت کرنے والی قوم پر اللہ کی نعمتوں سے کیسے فیض یاب ہوگی،آ ج پوری قوم پر لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری ،مہنگائی اور بدامنی کا عذاب مسلط ہے،بلی کو دیکھ کر کبوتر اگر انکھیں بند کرلے تو موت نہیں ٹل سکتی
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاہے کہ کشمیرکا صرف آزاد خطہ بہتے دریاؤں پر محض ٹربائن لگا کر 22میگاوٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے،آزاد خطے کو بجلی کی صرف تین سو میگاوٹ ضرورت ہے،آج اگر آزاد خطہ اندھیرے میں ڈبا ہواہے تو اس کی ذمہ دار قیادت ہے جس میں صلاحیت ہی نہیں ہے یہ اس کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ یہ ہماری قوم اور حکمرانوں دونوں کے لیے سوالیہ نشان ہے،قوم روایاتی پارٹیوں اور قیادت کو چھوڑنے کے لیے تیار نہیں ہے اور روایاتی پارٹیاں اورقیادت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ اگر قوم فیصلہ کرتے وقت درست فیصلہ کرے تو یہ خطہ یورپ سے آگے نکل سکتاہے اس کے پاس بے شمار وسائل ہیں، انھوں نے کہاکہ جب تک قوم اللہ کے دیے ہوئے نظام کی طرف رجوع نہیں کرے گی اس کے مسائل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوگا،اللہ کے نظام سے بغاوت کرنے والی قوم پر اللہ کی نعمتوں سے کیسے فیض یاب ہوگی،آ ج پوری قوم پر لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری ،مہنگائی اور بدامنی کا عذاب مسلط ہے،بلی کو دیکھ کر کبوتر اگر انکھیں بند کرلے تو موت نہیں ٹل سکتی،انھوں نے کہاکہ امت کو قیادت کی ضرورت ہے اب قیادت کی تبدیلی کا عمل شروع ہوچکاہے،عرب اور اسلامی ممالک میں تبدیلی آچکی ہے پاکستان اور آزادکشمیر میں بھی مصنوعی طریقے سے روکنے کی کوشش ہورہی ہے مگر یہ سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔