{AF}
قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے ہی عوام کو مسائل کی دلد ل سے نکالا جاسکتاہے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے ہی عوام کو مسائل کی دلد ل سے نکالا جاسکتاہے،ڈاکٹر خالد محمود
ہندوستان ماورائے عدالت قتل کر کے کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرواسکتاہے،عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے،قوم اللہ کے دئے ہوئے نظام کے مغائر انگریزوں کے نظام کے کی محافظ قیادت پراعتماد کرے گی تو دنیا میں بھی رسوائی ہوئی گی اور آخرت میں بھی اللہ کی پکڑ سے بچ نہیں سکے گی،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے،آج ملک ویاست میں کرپشن ،ظلم ،نانصافی قتل غارت ،بدامنی ،میرٹ کی پامالی،لوڈ شیڈنگ جیسے عذاب قوم کے غلط فیصلے کے نتیجے میں مسلط ہیں،جماعت اسلامی ظلم اورناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہے
راولاکوٹ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہاکہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے ہی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالا جاسکتاہے،طاغوتی اور باطل نظام فیل ہوچکے ہیں،آج پوری انسانیت سیسک رہی ہے،پوری انسانیت اجتماعی عدل کی تلاش میں ہے اور وہ اجتماعی عدل کا نظام مسلمانوں کے پاس ہے ،مگر مغرب کی الہ کار قیادت اللہ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ کی بجائے مغرب کے فرسودا نظام کی محافظ بنی ہوئی ہے،جس سے مسائل میں کمی ہونی کی بجائے ان میں اضافہ ہورہاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے چک میں درس قرآن دیتے ویتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ آج ہم جن م مسائل کا شکار ہیں،جس عذاب میں مبتلا ہیں وہ سب کے سب اسلام سے دوری کی وجہ سے ہیں ہمارے مسائل کا حل اللہ کے پاس ہے جس کو اہم اپنارب مانتے ہیں،اسی نے ہمیں ایک نظام دیا ہے اور کہاکہ اس پر چلوں گے تو دنیا میں بھی تمھارے مسائل حل ہوں گے اور آخرت میں بھی سرخروہوں گے،آج ہم اس نظام کو چھوڑ کر انگریزوں کے ایسے نظام پر چل رہے ہیں جو خود انگریز بھی چھوڑ چکے ہیں،انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے،کمی اگرہے تو وہ ویثرن والی قیادت کی کمی ہے ہم قیادت ایسے افراد کے سپرد کررہے ہیں جو بدیانت ہیں کرپٹ ہیں،بدیانت اور کرپٹ قیادت کبھی بھی نہیں چاہیے گی کہ ایسا نظام آئے جس میں ان کی پکڑ بھی ہو،عوام جب تک قیادت اہل لوگوں کے سپرد نہیں کریں گے تو وہ سائل کی دلدل سے نہیں نکل سکتے،انھوں نے کہاکہ ہندوستان ماورائے عدالت قتل کر کے کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کرواسکتاہے،عالمی برادری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے محاذ پر اپنا بھرپور کردارادا کررہی ہے نظام کی تبدیلی کے لیے بھی رائے عامہ منظم کررہی ہے،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے،آج ملک ویاست میں کرپشن ،ظلم ،نانصافی قتل غارت ،بدامنی ،میرٹ کی پامالی،لوڈ شیڈنگ جیسے عذاب قوم کے غلط فیصلے کے نتیجے میں مسلط ہیں،جماعت اسلامی ظلم اورناانصافی پر مبنی نظام کے خلاف علم بغاوت بلند کیے ہوئے ہے،قوم اس علم کو تھام لے تو تبدیلی اس خطے کا مقدر بن جائے گی۔