{AF}
عبدالرشید ترابی ترکی پہنچ گئے ڈاکٹرخالد محمود قائمقام امیر ہوں گے{/AF}
عبدالرشید ترابی ترکی پہنچ گئے ڈاکٹرخالد محمود قائمقام امیر ہوں گے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی ترکی کے سابق وزیرا عظم نجم الدین اربکان کی جماعت کی دعوت پر ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں ایک عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے،ڈاکٹر خالد محمود قائمقام امیر کی حیثیت سے طے شدہ پروگراما ت میں شرکت کریں گے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی ترکی میں آئے ہوئے دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے سربرہان،اسلامی ممالک کے نمائندگان اور دانشوروں سے ملاقاتیں کر کے مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے ،عبدالرشید ترابی انقرہ میں ترکی کے صدر اور وزیر اعظم وزیر خارجہ سمیت دیگر پارٹیوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ ترکی کے سابق وزیر اعظم نے پوری امت کے مسائل کے حل کے حوالے سے غورکرنے اور ان پر اقدامات کے لیے ایک تھینک ٹینک قائم کیا تھا جس میں دنیا بھر کی اسلامی تحریکوں کے سربراہان،اہل دانش، اہل قلم اور حکومتوں کے نمائندے شامل ہیں۔