{AF}
ویمن یونیورسٹی باغ میں بغیر مشتہرگی‘کی گئی تقرریوں کو فوری طور پر منسوخ کرتے ہو ئے ور متعلقہ آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گرینڈ اپوزیشن الائنس باغ{/AF}
گرینڈ اپوزیشن الائنس باغ نے وفد نے صدر ریاست کو مشترکہ امیلایہ پیش کرد یاصدر ، وزیر اعظم آزاد کشمیراور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ویمن یونیورسٹی باغ میں بغیر مشتہرگی‘کی گئی تقرریوں کو فوری طور پر منسوخ کرتے ہو ئے ور متعلقہ آفیسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ محکمہ صحت اور ایجوکشن میں خلاف میرٹ تقریوں کو بھی منسوخ کیا جائے ۔گرینڈ اپوزیشن الائنس نے دس جون کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے اگرمطالبات پر توجہ نہ دی گئی توآزاد کشمیر بھرمیں مظاہرے اور دھرنے دیں گے اور حالات کے خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔ گرینڈ اپوزیشن الائنس باغ کے اجلاس میں پاس ہونے والہ مشترکہ اعلامیہ ،نثار احمد شا ئق اور سردار افتخار لطیف مغل کی قیادت میں وفد نے صدر آزاد کشمیر کو پیش کر دیا تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں حکومت کے باغ میں ویمن یو نیورسٹی کے قیام کو سراتے ہوئے صدر آزاد کشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر سے اس امر پرتشویش کا اظہارکیا گیا کہویمن یو نیورسٹی جیسے اہم اور حساس نوعیت کے پراجیکٹ کو عدم سنجیدگی اور غیرذمہ داری سے چلا یاجا رہا ہے۔ اس سے یونیورسٹی کے قیام کے مقاصد پورے ہوتے نہیں دکھائی دیتے اور چند من پسند افراد کاتقرر کرکے اُن سے اپنے مفادات پورے کیئے جارہے ہیں۔ اعلامیے میں صدرآزاد حکومت ریاست جموں کشمیر، وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن،سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں تاکہ اس اہم پراجیکٹ کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ یونیورسٹی کا کوئی اپنا کیمپس نہیں ہے اور پوسٹ گریجویٹ گرلزکالج ،باغ میں عارضی کیمپس رکھا گیا ہے۔ پرنسپل کالج کو پراجیکٹ ڈائریکڑ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان ملازمت کے حصول کا بہانہ بنا کرگرلز کالج کا چکر لگاتے ہیں۔ جس سے کالج کا ماحول خراب ہورہا ہے۔یونیورسٹی میں وائس چانسلرکا تقرر یونیورسٹی ماڈل آرڈیننس 2002ء کو پس پشت ڈال کر کیا گیا ہے اور ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور یونیورسٹی کا تجربہ رکھنے والے فرد کے بجائے ایک سیکرٹری کو محض سیاسی بنیادوں پر یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ جس کا سابقہ سروس ریکارڈ بھی اچھی شہرت کا حامل نہیں ہے ۔ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ وائس چانسلر کے لئے کسی اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار شخصیت کا تقررکیا جائے ۔یونیورسٹی رولز کے مطابق رجسٹرار کا تقرر ہوتا ہے جو ابھی تک نہیں ہو سکا اورگرلزپوسٹ گریجویٹ کالج باغ کے ایک پرنسپل کو بطورپراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کر دیا گیا ہے جو کہ قواعد کے صریحاً خلاف ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو حکومت سٹاف مہیا کرتی ہے لیکن موصوف گریڈ 1-سے لے کر گریڈ17-تک بغیر مشتہرکی گئی آسامیوں پر اپنی مرضی سے سیاسی بنیادوں پر تقرریاں کی ہیں جو کم و بیش دو سو کے لگ بھگ ہیں۔ان نئے تعینات شدہ لوگوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جومختلف مقدمات میں عدالتوں، تھانوں اور کچہریوں میں مطلوب ہیں۔ ان لوگ کا تقر ر سمجھ سے بالا ہے۔اور ان سب بے ضابطگیوں کی ذمہ دار ی براہ راست وزیر صحت جناب سردار قمرالزماں پرعائد ہوتی ہے جو سستی شہرت اور اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے اپنے من پسند افراد کو نواز رہے ہیں۔یونیورسٹی ماڈل آرڈیننس2002ء اور وویمن یونیورسٹی آرڈیننس یکم جنوری2013ء کے رولز کے تحت وائس چانسلر اور پروجیکٹ ڈائریکڑPDکو کسی قسم کی تقرریوں کے اختیارات حاصل نہیں ہیں اور یونیورسٹی سٹاف کے تقرر کااختیارصرف سلیکشن کمیٹی اور یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو ہے۔ شعبہ جات کا این۔او۔سی تاحال جاری نہیں ہو سکا۔اور ابھی تک یہ واضع نہیں کہ یونیورسٹی میں کون سے شعبہ جات کا اجراء کیا جائے گااور اس کے لیے بجٹ بھی مختص کیاگیا ہے یا نہیں؟یونیورسٹی کیمپس کے لیے سدھن گلی کے مقام پر یونیورسٹی کے نام پر ذاتی زمینیں الاٹ کروائی جا رہی ہیں- سدھن گلی باغ کاایک دور افتاد ہ مقام ہے جہاں پرتمام اضلاع سے طالبات کا جانا بہت مشکل ہے۔اور سردیوں کے کم وبیش چھ ماہ شدید سردی اور برف باری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج رہتی ہے۔