جماعت اسلامی اسلامی عقیدے اور نظریے کے قیام کی علمبردار ہے،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanجماعت اسلامی اسلامی عقیدے اور نظریے کے قیام کی علمبردار ہے،محمود الحسن چودھری {/AF}

جماعت اسلامی اسلامی عقیدے اور نظریے کے قیام کی علمبردار ہے،محمود الحسن چودھری

قرآن وسنت کو دستور زندگی بنائے بغیر معاشرہ میں انقلاب اورمسائل حل نہیں ہوسکتے، ، جماعت اسلامی عوام کی بلا تخصیص خدمت کر رہی ہے ،نظام مصطفی کی سربلندی سے ہم مشکلات سے نکل سکتے ہیں ،تحریک اسلامی کے کارکنان اپنی تما م صلاحیتوں کو براؤ کار لا کر اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کردار اد ا کریں،قرآن و سنت سے دوری کی وجہ سے ہم آزمائش میں ہیں
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہجماعت اسلامی اسلامی عقیدے اور نظریے کے قیام کی علمبردار ہے کرپشن سے پاک قیادت ہی مسائل کو حل کر سکتی ہے،منتخب نمائندے کرپشن کر کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں،جس سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے،نظا م مصطفی کے قیام کے لیے جماعت اسلامی کے کارکنان گھر گھر جا کر جماعت اسلامی کا پیغام دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے،اسلام کے مکمل نظا م حیات میں ہی تمام مسائل کا حل موجود ہے،ہم نے اسلام کو مسجد تک محدود کر رکھا ہے جس کی وجہ سے معاشرہ مشکلات کا شکار ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے ماننے والوں پر لازم ہے کہ اپنی زندگی کے تمام امور میں قرآن و سنت سے راہنمائی لیں بدقسمتی سے ہم آج طاغوت کے نظام کو ہی برداشت کیئے جا رہے ہیں،نظام تعلیم درست ہونا چاہیے جس سے نسل نو اسلامی اقدار پر مبنی معاشرہ تیار ہو سکے،یہ المیہ ہے کہ پوسٹ گریجویشن کے بعد بھی بنیادی اسلام کی تعلیمات یہاں تک کہ نماز کے ترجمہ سے بھی ناواقف ہوئی ہے، قرآن کو محض ثواب کے لیے پڑھا جا تا ہے،قرآن دستور زندگی ہے اور یہی کتاب انقلاب ہے اپنی زندگیوں میں انقلاب لا کر اور قرآن کے فہم کو سمجھ کر اس کا حق ادا کرنا چاہیے،جس سے معاشرہ میں امن،اخوت و مساوات اور ایثار و قربانی کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر