{AF}
کشمیری حق خوداردایت کے علاوہ کو ئی حل قبول نہیں کریں گے،متفقہ قرارداد{/AF}
کشمیری حق خوداردایت کے علاوہ کو ئی حل قبول نہیں کریں گے،متفقہ قرارداد ہندوستان کالے قوانین کو واپس لے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کر ئے،قائدین حریت کو آزادانہ نقل و حمل کی اجازت دے،عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کا نوٹس لے اور حق خوداردایت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، اسلام آباد( پ ر)آل پارٹیز کے زیر اہتمام کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد شہداء کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والی تازہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ سیمنیار جس کی صدارت عبدالرشید ترابی امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر جبکہ مہمان خصوصی میرواعظ محمد احمد تھے،سیمینار میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،سعید یوسف،محمود احمد ساغر،یوسف نسیم اور دیگر نے خطاب کیا،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ کشمیری ہمارے جسم و جان کا حصہ ہیں اقتدار شہداء کی امانت ہے آزادکشمیر کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے اور کشمیریوں کو شہید کیا جا رہا ہے ،ان پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں،انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی جار ہی ہے،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی ہم سب پر قرض ہے آزادی کے حصول کے لیے ہر محاذ پر جماعت اسلامی نے اپنا کردار ادا کیا ہے،سید علی گیلانی اورحریت قائدین کو قید وبند کی صعوبتیں بردشت کرنی پڑھ رہی ہیں عمر کے اس حصے میں وہ نوجوانوں سے بڑھ کر کردار ادا کر ہے ہیں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، حکومت آزادکشمیر شہداء کے ورثا کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ان کے خاندانوں کی سرپرستی کرے،اور مہاجرین کشمیر کے ساتھ تعاون جاری رکھے،پاکستان کی قومی قیادت کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ،آزادکشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی اظہار یکجہتی سے اس پار کشمیریوں کو ایک اچھا پیغام ملا ہے اور انہوں نے اپنی تحریک کو مضبوط کرنا شروع کر دیا ہے،مہمان خصوصی میرواعظ محمد احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیری اپنی جدوجہد آزادی کو ہر حال میں جاری رکھیں گے حکومت آزاد کشمیر اس حوالے سے عملی اقدامات کرے