ْملک کو درپیش گھمبیرمسائل چہرے نہیں نظام بدلنے سے حل ہوں گے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiْملک کو درپیش گھمبیرمسائل چہرے نہیں نظام بدلنے سے حل ہوں گے،عبدالرشید ترابی{/AF}

ملک کو درپیش گھمبیرمسائل چہرے نہیں نظام بدلنے سے حل ہوں گے،عبدالرشید ترابی

کشمیر کی آزادی اور بیس کیمپ میں حقیقی اسلامی نظام کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،ارکین جنرل کونسل اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے اہداف کے حصول کے لیے گھروں سے نکلیں،عدل وانصاف پر مبنی اللہ کے دیے ہوئے نظام کو غالب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے،پوری قوم کا قرضوں کے بوبھ میں دبنا ،کرپشن کا عام ہونا ظلم وجبر، میرٹ کی پامالی ،قتل غارت گری یہ کرپٹ نظام اور اس کی محافظ قیادت کے تحفے ہیں،قوم کو بیدار کرنا اس کو سلام کے ساتھ جوڑ نا اور رائے عامہ منظم کرکے حقیقی اسلامی انقلاب برپا کرنے یہ کارکن کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے وقتی آزمائشیں اور مصائب ہمارا راستہ کھوٹا نہیں کرسکتے
سماہنی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ملک کو درپیش گھمبیرچہرے نہیں نظام بدلنے سے حل ہوں گے قوم گزشتہ 65برسوں سے چہرے بدل رہی ہے،جب خوف خدااورآمین قیادت اس ملک میں اقتدار میں نہیں آئے گی اس وقت تک مسائل میں کمی ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہی ہوتا چلاجائے گا،کشمیرکی آزادی اور بیس کیمپ میں حقیقی سلامی نظام کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے سماہنی میں اراکین جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر ضلع ڈاکٹر ریاض ،امیر حلقہ کریم چوھدری سمیت دیگر نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کی علمبردار ہے ،وقتی آزمائشیں اور مصائب ہماری منزل کھوٹی نہیں کرسکتیں،جماعت اسلامی کے اراکین جنرل کونسل جو جماعت اسلامی میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر نکلیں اور اپنے اہداف حاصل کریں،جماعت اسلامی شاندار ریکارڈ کے ساتھ موجو د ہے کشمیر کی آزادی کے لیے تاریخی کام کیا ہے یہاں کے عوام کے مسائل کے حل اور ہر مصیبت میں قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،کارکن رائے عامہ منظم کریں ایک ایک فرد اور ایک ایک گھر جائیں،بڑی تبدیلی کے لیے جان مال اور وقت لگانا پڑے گا،انھوں نے کہاکہ کرپٹ اورفرسودا نظام نے ہمارے معاشرے کی اخلاقی بنیاد یں ہلا دی ہیں،کرپشن ،ظلم ناانصافی،میرٹ کی پامالی قتل غارت گری،یہ سب اسی نظام اور اس کی محافظ قیادت ہی کے تحفے ہیں،ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے ایک دیانت دار اور آمین قیادت کی ضرورت ہے اور وہ ووٹ کی پرچی سے آئے گی،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے کرپٹ نظام کو ووٹ کی پرچی سے بدلنا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر