مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر ہندوستان سے دوستی کے سارے تجربات ناکام ہوچکے ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiمسئلہ کشمیرحل کیے بغیر ہندوستان سے دوستی کے سارے تجربات ناکام ہوچکے ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر ہندوستان سے دوستی کے سارے تجربات ناکام ہوچکے ہیں،عبدالرشید ترابی
کشمیری اپنی آزاد کے حصول کی جدوجہد کے لیے پرعزم ہیں،میاں نواز شریف کشمیر پر پالیسی مرتب کرتے وقت کشمیری قیادت پرا عتماد کریں،ہندوستان سے یک طرفہ دوستی نہ پہلے سود مند ثابت ہوئی نہ اب اس سے کوئی نتیجہ نکلے گا،ہندوستان کی افواج جب کشمیرمیں داخل ہوئی تو قائد اعظم نے اپنی فوج کو کشمیریوں کی مدد کا حکم دیا تھا،قائد اعظم کی جماعت سی منسوب کرنے والے ان کی پالیسیوں کیا احیاء کریں،قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیاتھا،کشمیریوں کی توقعات ہیں یک طرفہ دوستی سے کشمیر میں مایوسی کا پیغام جائے گا
قصور ، لاہور( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر ہندوستان سے دوستی کے سارے تجربات ناکام ہوچکے ہیں،کشمیری اپنی آزادی کی جدوجہد میں پرعزم ہیں،کشمیریوں نے اللہ کے بھروسے پر آزادکی جدوجہد کا آغاز کیاتھا وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،میاں نواز شریف کشمیرپر پالیسی مرتب کرتے وقت کشمیری قیادت پر اعتماد کریں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے قصور میں ڈاکٹر شفقت کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ ،لاہور میں پرائیویٹ چینلز سے انٹرویوا ور اعجاز کیانی کی جانب سے دئے گئے ناشتے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈر شمشیر خان،عبدالرحمان اور نزاکت علی بھی موجود تھے،عبدالرشید ترابی نے جاوید قصوری کے والد کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا،استقبالیہ تقریبات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کی خالق جماعت سے منسوب ہونے کا دعویٰ رکھنی والی جماعت سے کشمیریوں کی تو قعات وابستہ ہیں،انھوں نے کہاکہ جب ہندوستان نے کشمیرمیں فوجیں داخل کیے تھیں تو اس وقت کشمیریوں کی مددکے لیے قائد اعظم نے فوج کو حکم دیا تھا کہ وہ بھی کشمیرمیں داخل ہوکر کشمیریوں کی مدد کریں اور کشمیر کو آزاد کروائیں،انھوں نے کہاکہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا،مسلم لیگ ن قائد اعظم کی کشمیرپالیسی کا احیاء کرے،انھوں نے کہاکہ یک طرفہ دوستی سے نہ اس سے قبل کچھ نکلا ہے اور نہ مستقبل میں کوئی امید ہے ،ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جس سے مقبوضہ ریاست میں منفی پیغام جائے۔انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اپنے حصہ کا کام کرلیاہے اس اس جدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا حکومت پاکستان کا کام ہے،عالمی سطح پر دباؤ بڑھا کر ہندوستان کو مجبورکیا جائے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق فراہم کرے جس کا خود ہندوستان نے عالمی برداری کے سامنے عہد کیا تھا،انھوں نے کہاکہ پاکستان میں بحران کو ختم کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے کراچی اور چند اور حلقوں کے سوا سب جماعتیں مینڈیٹ کو تسلیم کرتی ہیں،انھوں نے کہاکہ کشمیرکے بغیر پاکستان نامکمل ہے،کشمیری استحکام پاکستان اور تحریک تکیمل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر