{AF}
پیس گروپ آف جرنلسٹس کے زیراہتمام آزاد کشمیرکے آئینی حقوق پر مشتمل جسٹس منظور گیلانی کی تصنیف ’’روزن خیال سے ‘‘ کے تقریب رونمائی آزاد کشمیر کے آئینی حقوق سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کا روپ دھار گئی{/AF}
پیس گروپ آف جرنلسٹس کے زیراہتمام آزاد کشمیرکے آئینی حقوق پر مشتمل جسٹس منظور گیلانی کی تصنیف ’’روزن خیال سے ‘‘ کے تقریب رونمائی آزاد کشمیر کے آئینی حقوق سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کا روپ دھار گئی
مظفرآباد ( پ ر )پیس گروپ آف جرنلسٹس کے زیراہتمام آزاد کشمیرکے آئینی حقوق پر مشتمل جسٹس منظور گیلانی کی تصنیف ’’روزن خیال سے ‘‘ کے تقریب رونمائی آزاد کشمیر کے آئینی حقوق سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کا روپ دھار گئی تقریب میں حکومت اپوزیشن سمیت وکلاء ، تاجر ، اور سول سوسائٹی سمیت صحافیوں تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر کے شہریوں کو پاکستانی شہریوں کے برابر آئینی حقوق ملنے چاہیے ۔ آزاد کشمیر کے حقوق کے سلسلہ میں مثبت بحث کا آغاز حوصلہ افزا ہے کشمیریوں کو محروم رکھنے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہہ آئینی حقوق پر پیش رفت کو آگے بڑھائیں ریاست جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کو ریاست کی متنازعہ حیثیت کا بھی خیال رکھنا پڑے گا آزاد کشمیر کی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے آزاد کشمیر کے آئینی حقوق اور اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جسٹس منظور گیلانی ہمارا مومی سرمایہ ہیں،ان کی کاشوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،انھوں نے کہاکہ نوجوان نسل اپنی تہذیب و تقافت بھول چکی ہے ،ہماری تہذیب وتقافت مسخ کی جار ی ہی ہے ،نوجوان مغربی تقافت کے دلدادہ بن چکے ہیں،یہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے، موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر تعلیم (کالجز) مطلوب انقلابی نے کہا کہ ’’روزن خیال سے ‘‘آزاد کشمیر کے آئینی حقوق کے حوالہ سے ایک گراں قدر تصنیف ہے آزاد کشمیر کے حقوق کے حوالہ سے آگاہی کے سلسلہ میں اس تصنیف کے ذریعہ اہم کام لیا جاسکتا ہے آزاد کشمیر اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عام آدمی کے حقوق پر بات کےئے بغیر عوامی حقوق کا دعویٰ پورا نہیں کیا جاسکتا بد قسمتی سے آزاد کشمیر کی کوئی آئینی پوزیشن نہیں جس کی وجہ سے تا حال آزاد کشمیر میں کے لوگوں کے حقوق کا تعین نہیں کیا جاسکتا آزاد کشمیر کے اندربیٹھ کر آئینی حقوق کی پیچیدہ اور اہم بحث کو چھیڑنا آسان کام نہیں اس سلسلہ میں عوامی آگاہی مہم بنیادی کام ہے اگر ہم ماضی میں ہی الجھے رہے تو مستقبل کا تعین نہیں کیا جاسکے گا ۔ ہمیں آگے بڑھ کر نئی نسل کے سوالات کاجواب دینا ہے جو وہ اب ہم سے پوچھنے لگے ہیں ماضی کو سامنے رکھ کر ایک روشن مستقبل تلاش کیا جاسکتاہے ۔پاکستان میں نواز شریف کی حکومت کی آمد سے کشمیریوں کے حقوق کی بہت سی راہیں کھلے گی کیوں کہ وہ کشمیریوں کو خاص طور پر عزیز رکھتے ہیں آزاد کشمیر میں بہت سے مسائل کے حل نہ ہونے کی وجہ عدلیہ بھی ہے عدلیہ کا غیر جانبدار اور آزاد ہونا بہت ضروری ہے ،عدلیہ میں اصلاحات سے ہم بہت سی تبدیلیاں دیکھ پائیں گے ۔آزاد کشمیر میں الیکشن کمیشن کی کوئی پوزیشن نہیں پاکستان میں کے آئین میں آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق کا کہیں ذکر نہیں جس کے باعث آج تک یہ خطہ مسائل زدہ بنا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن آزاد کشمیر میں حکومت کو نہیں گرا سکتے ہمارے ساتھ اگر مسلم کانفرنس بھی مل جائے تب بھی عدم اعتماد لانے کی پوزیشن نہیں ہے دو سال کے اندر کوئی اداراہ ایسا نہیں بچا جہاں کرپشن نہ ہوئی ہو ہم اپنا احتجاج اسمبلی فلور پر مسلسل ریکارڈ کروا رہے ہیں آصف علی زرداری کی موجودگی میں پیپلزپارٹی کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں زرداری خود پارٹی کا ستیا ناس کرنے کیلئے کافی ہیں جسٹس منظور گیلانی نے جو شمع روشن کی ہے آنے والی نسلیں اس سے استعفادہ کریں گی ۔جسٹس منظور گیلانی کی تصنیف پڑھے جانے کی ضرورت ہے اور آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے حوالہ سے پیس گروپ آف جرنلسٹس جو اہم کام کررہی ہے اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے جموں وکشمیر کے پیپلزپارٹی کے سربراہ سردار خالد ابراہیم نے کہا کہ ہم آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی بات نہیں کرتے بلکہ صوبائی حیثیت دیے بغیر سینٹ اور قومی اسمبلی میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کی بات کرتے ہیں پاکستان میں سیاست کے طالبعلم ختم ہورہے ہیں جب کہ سیاست دان پیدا ہورہے ہیں ایکٹ 74کے خاتمہ کی حمایت نہیں کرتے کشمیری لیڈر شپ جنہوں نے اس ایکٹ کو منظور کروایا ہمیں ان کا بھی احساس رکھنا ہو گا پاکستان سے آزاد خطہ کو بنیادی حقوق دلاوانا وقت کی اہم ضرورت ہے مرکز کی مداخلت سے آزاد کشمیر میں تبدیلی کی حمایت نہیں کریں گے جو اس قسم کی باتیں کرتے ہیں وہ پھر آئین کی بات کرنا چھوڑ دیں مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کے حقوق اور یہاں کے سسٹم کے اختیارات میں اضافہ اور عوام کو تحفظ دیا جانا چاہیے بد قسمتی سے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ان امور پر کچھ کام نہیں کیا این ایف سی ایوارڈ میں باقی صوبوں کو فائدہ اور آزاد کشمیر کو نقصان ہورہا ہے نیٹ ہائیڈرل پرافت تربیلہ ڈیم کی مد سے ایک سو دس ارب روپے منگلہ رائلٹی دی جائے نیلم جہلم پراجیکٹ آزاد کشمیر حکومت کہیں شامل نہیں آزاد کشمیر میں عدلیہ کو باوقار بنانے کی ضرورت ہے ایسا نا کرنے سے ہم سزا بھگت رہے ہیں بد قسمتی سے کشمیر کونسل سے اختیارات کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جس جانب توجہ کی ضرورت ہے مسلم لیگ ن سے ممبر اسمبلی ڈاکٹر نجب نقی نے کہا کہ آزاد کشمیر کو زیادہ سے زیادہ باختیار بنانے سے لوگوں کے مسائل حل ہونگے ۔ منظور گیلانی کی کتاب اس سلسلہ میں بھرپور رہنمائی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ جے کے ایل ایف کے سربراہ یاسین ملک کو قطعی طور پر یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ آزاد کشمیر حکومت کو ڈکٹیشن دیں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم اپنا وقار قائم کریں یاسین ملک کے یس اور نو پہ نہ چلیں،ہم قطعی طور پہ یہ بات برادشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ زرداری جب تک صدر پاکستان ہے اس سے ملنے کبھی نہیں جاؤں گا بھلے اس سے مسئلہ کشمیر ہی حل کیوں نہ ہوتا ہو اگر زرداری کے ذریعہ مسئلہ کشمیر حل ہو تو اسے بھی قبول نہیں کروں گا کیوں کہ وہ کشمیر پر بھی 10%کا مطالبہ کرے گا سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر اور کتاب کے مصنف سید منظور حسین گیلانی نے کہا کہ جب دروازے اور کھڑکیاں بندہوں تو روشن دان سے خیالات باہر آنا شروع ہو جاتے ہیںآئین ہمیشہ ارتقائی عمل میں رہتا ہے اس میں ترمیم کی ضرورت کے تحت ہمیشہ گنجائش موجود رہتی ہے میں پیس گروپ آف جرنلسٹس کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری کتاب کے حوالہ سے آج کی تقریب سجا کر ہمیں مدعو کیا اور اس کے ساتھ ساتھ مطلوب انقلابی ، عبدالرشید ترابی ، خالد ابراہیم ، چوہدری طارق فاروق ، ڈاکٹر نجب نقی ، شاہ غلام قادر ، بیرسٹر افتخار گیلانی سے سمیت سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے متعلق نیک جذبات کا اظہار خیال کیا میری رائے سے اختلاف بھی کیا جاسکتا ہے مثبت بحث سے ہی راستے نکل جایا کرتے ہیں مسلم لیگ ن کے ممبر اسمبلی بیرسٹرافتخار گیلانی کے کہا کہ آزاد کشمیر میں عدلیہ کی اصلاحات کے حوالہ سے منظور گیلانی کی گراں قدر خدمات ہے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ان کی خدمات قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں مسلم لیگ ن کے نائب صدر چوہدری منظور نے کہا کہ روز خیال سے آئینی حقوق کے حوالہ سے ایک گراں قدر کتاب ہے تقریب سے پیس گروپ آف جرنلسٹس کے سربراہ سعید الرحمن صدیقی اور پیس گروپ آف جر نلسٹس کے پروگرام کوارڈینیٹر عبدالواجد نے بھی خطاب کیا ۔