{AF}
ْوسطی باغ میں سازشوں عناصر بے نقاب حکومت نے دس جون تک اصلاح احوال نہ کی دمادم مست قلندر ہوگا،نثار شائق{/AF}
ْوسطی باغ میں سازشوں عناصر بے نقاب حکومت نے دس جون تک اصلاح احوال نہ کی دمادم مست قلندر ہوگا،نثار شائق
باغ میں لینڈ مافیہ ،پھتہ خوروں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،متحدہ اپوزیشن کی دس جون کو ڈیڈ لائن کے بعد باغ میں کوئی وزیر داخل نہیں ہوسکے گا،دس جون سے قبل پورے حلقے کا دورہ کروں گا،متحدہ اپوزیشن اور ٹاکس فورسر کا 20مئی کو اجلاس ہوگا،باغ میں میرٹ کی پامالی اور کرپشن کا وائٹ پیپرصدر ،وزیراعظم ،چیف سیکریٹری ،وائس چانسلربھی دیا جائے گا،خواتین یونیورسٹی میں جیالوں کی تعیناتوں کی وجہ سے عوام اپنی بچیوں کو یونیورسٹی بھیجنے سے کترارہے ہیں،گرلز کالج میں آنے جانے کی جیالوں پر پابندی لگائی جائے ،عوام پریشان ہیں
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرضلع باغ کے امیر نثار احمد شائق نے خبردار کیا ہے کہ وسطی باغ میں سازشوں عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں،حکومت نے دس جون تک باغ کے معاملات میں اصلاح احوال نہ کی تو دمادم مست قلندر ہوگا،باغ کے عوام کو پھتہ خوروں اور لینڈمافیہ سے آزاد کروائیں گے،میرٹ کی پامالی ،ظلم اور کریشن پر مبنی وائٹ پیپر تیار کرکے صدر وزیرا عظم اور چیف سیکریٹری کو فراہم کیا جائے گا،باغ خواتین یورنیورسٹی صرف باغ کی نہیں پورے کشمیرکی ہے یہاں جیالوں کی بھرتیوں کی وجہ سے عوام نے اپنی بچیاں داخل کروانے سے کترائیں گے،ان خیالات کا اظہارا نھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ باغ کی متحدہ اپوزیشن نے 20مئی کو اجلاس بلوایاہے اس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،انھوں نے کہاکہ کچھ عناصر ہماری ان کوششوں کو ختم کرنے کے لیے سازشوں پراتر آئے ہیں،عوام ان سے باخبر ہے،وہ عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے ،باغ کے عوام کو معلوم ہے کہ اصل لیڈر کون ہے اور جعلی کون ہیں موقع پر ست کون ہیں اور ہمیشہ موجود رہنے والے کون ہیں،انھوں نے کہاکہ وہ دس جون سے قبل پورے حلقہ وسطی باغ کاد ورہ کریں گے،عوام کو حقائق سے آگاہ کریں گے،انھوں نے کہاکہ عدل وانصاف ہر فر د کاحق ہے اسی سے ہی ہمارے درمیان مفاہمت بھی ہوسکتی ہے جب حق دار کو حق نہیں ملے گا تو اس کے حق کے لیے جماعت اسلامی اپنی جان لگائے گی،جماعت اسلامی کے ہوتے ہوئے کوئی انصافی نہیں کرسکتا۔