عبدالرشید ترابی کی سید علی گیلانی اور یاسین ملک سے ٹیلی فونک گفتگو

{AF}abdur-rashid-turabiعبدالرشید ترابی کی سید علی گیلانی اور یاسین ملک سے ٹیلی فونک گفتگو {/AF}

عبدالرشید ترابی کی سید علی گیلانی اور یاسین ملک سے ٹیلی فونک گفتگو

ہندوستان نے کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ اور پوری قوم کو محصور کر دیا ‘ سید علی گیلانی

پاکستان کی پوری قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ‘ عبدالرشید ترابی

پاکستان میں تبدیلی سے کشمیریوں کو توقع ہے کہ جنرل مشرف سے اب تک کمزور کشمیر پالیسی میں تبدیلی آئے گی ‘ ہندوستان کے ساتھ یک طرفہ اقدامات نے بھارتی رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ‘ افضل گورو کی شہادت نے پوری قوم کو یک زبان اور یک جان کردیا ہے ‘کشمیری نئے عزم کے ساتھ تحریک چلا رہے ہیں ‘جماعت اسلامی عدل و انصاف کی بالا دستی اور ظلم کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی ‘ خیبر پختون خواہ میں اسلامی جماعت کو حکومت میں جو رول ملا ہے وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ‘اسلامی نظام کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے

بیر پانی‘ نعمان پورہ ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر و کل جماعتی رابطہ کونسل کے سربراہ عبدالرشید ترابی نے تحریک حریت کے چیئرمین سید علی گیلانی اور لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ‘ ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر کے قائدین کو کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کی سر گرمیوں اور جارج گیلوے کے 29ستمبر کو برطانیہ سے سری نگر کے مارچ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ عبدالرشید ترابی نے قائدین کو بریف کیا کہ ہفتہ شہدائے کشمیر کے حوالے سے آج پورے آزاد کشمیر میں یوم دعا منایا جائے گا اور 21مئی کو اسلام آباد اور 22مئی کو مظفر آباد میں سیمینارز کیے جائیں گے۔ سید علی گیلانی اوریاسین ملک نے عبدالرشید ترابی کی جدوجہد کی تحسین کی ۔اس موقع پر سید علی گیلانی نے کہا کہ ہندوستانی فوج نے کشمیریوں پر مظالم میں اضافہ کردیا ہے اور پوری قوم اورقائدین کو محصور کر کے رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی نئی حکومت سے کشمیریوں کو توقعات وابستہ ہیں اور امید ہے کہ نئی حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح کمزور پالیسی کے بجائے کشمیریوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قومی موقف کا اعادہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افضل گورو کی شہادت کے بعد ہندوستان کا جہاں چہرہ بے نقاب ہوا ہے وہاں پوری کشمیری قوم یک زبان اور یک جان ہو چکی ہے اور پوری قوم نے نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو شروع کر دیا ہے ۔ ان حالات میں ہندوستانی فوج نے مظالم بڑھا دیے ہیں حکومت پاکستان ہندوستان کے ان مظالم کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے لائحہ عمل ترتیب دے ۔لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی خیریت بھی عبدالرشید ترابی نے دریافت کی اور گفتگو کرتے ہوئے ان کو یقین دلایا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ۔ دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے بیر پانی اور جگلڑی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں جماعت اسلامی کو حکومت میں جو رول ملا ہے وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کی بالا دستی کے لیے جماعت اسلامی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جماعت اسلامی ایک نظریے اور تحریک کا نام ہے اس کے راستے میں مسائل اور آزمائشیں آتی رہی ہیں مگر اسلام کے آفاقی نظام کے قیام کے لیے کارکنوں نے ان مصائب کو خندہ پیشانی سے برداشت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر اسلامی نظام ہی غالب آئے گا اسلامی نظام کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر