{AF}
آج پورے آزاد کشمیر میں شہداء کشمیر کی یاد میں دعائیہ تقریبات اور سیمینارزمنعقد کیے جائیں گے،محمود الحسن چودھری{/AF}
آج پورے آزاد کشمیر میں شہداء کشمیر کی یاد میں دعائیہ تقریبات اور سیمینارزمنعقد کیے جائیں گے،محمود الحسن چودھری
امراء اضلاع شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں د یگر تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر تقریبات کا اہتمام کریں،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم ہے،آزاد خطہ کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے
کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ آج پورے آزاد کشمیر میں شہداء کشمیر کی یاد میں دعایہ تقریباب منعقد کی جائیں گی ،شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کا بازار گرم ہے،آزاد خطہ کو آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے،مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونے والے تازہ صورت حال سب کے سامنے ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہیے،ان خیالات کا اظہارسیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کوٹلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ،جمعہ کے خطبات میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور پوری قوم کشمیر کی آزادی کے لیے ہفتہ شہداء منانے کے فیصلے کی توفیق کی ہے آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان میں مقیم کشمیری شہداء کے ایام منائیں گے محمود الحسن چودھری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کے لیے بیرون ملک مقیم کشمیری اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یوم شہداء کشمیر منانے کافیصلہ تمام کشمیری قیادت نے کیا ہے تمام لوگ اپنی سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر اس میں بھرپور شرکت کریں،