{AF}
مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستا ن کی جانب سے قائدین حریت ،عوام پر ظلم وتشدداور مسلسل نظربندیوں پر تشویش ہے،چوھدری مجید{/AF}
عبدالرشید ترابی کی وزیراعظم آزا دکشمیرچوھدری عبدالمجید سے کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مشاورت
مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستا ن کی جانب سے قائدین حریت ،عوام پر ظلم وتشدداور مسلسل نظربندیوں پر تشویش ہے،چوھدری مجید
موجودہ حالات میں بیس کیمپ کی قیادت کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا،ہندوستان کی جارحیت کے خلاف ملک کے اندر اور بین الاقوامی اداروں میں صورت حال رکھی جائے،ہفتہ شہداء کشمیر منانے کاحریت قائدین سے مشاورت پراتفاق
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وسربراہاکل جماعتی کشمیررابطہ کمیٹی عبدالرشید ترابی اور مولانا سعید یوسف کی وزیر اعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید سے کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی سر گرمیاں جاری رکھنے پر مشاورت ۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے قائد حریت اور عوام پر ظلم و جبر اور مسلسل نظر بندیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بیس کیمپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ہندوستان کی جارحیت کے خلاف اندرون ملک اور بین الاقوامی اداروں میں صورت حال رکھی جائے ‘ حریت کانفرنس کی طرف سے ہفتہ شہدائے کشمیر منانے کے بارے میں حریت قائدین سے مشاورت کر کے ہی آگے کے پروگرامات کا اعلانات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے او آئی سی اور یورپی یونین کے سفرا کے ساتھ ملاقاتوں کا جلد اعلان کیا جائے گا ۔اسی طرح میڈیا کو متحرک کیا جائے گا اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بیس کیمپ کے کردار کو بحال کر کے ہی تحریک آزادی کشمیر کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے ۔ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم و زیاتی کی انتہا کر رہا ہے ۔ عالمی اداروں کی خاموشی کی وجہ سے بھارت کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ مل رہی ہے ہندوستان کو دنیا میں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے اسلامی ممالک سمیت مغربی ممالک میں ایک بڑی مہم کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی پارلیمنٹ ایک بار پھر کشمیریوں کے ساتھ اپنے قومی موقف کا اعادہ کرے ۔ مشاورت کے موقع پر مولانا سعید یوسف بھی موجود تھے۔