{AF}
میاں نواز شریف کشمیر پر حکمت عملی مرتب کرتے وقت کشمیری قیادت سے مشاورت کا اہتمام کریں ‘ فاروق حیدر میاں نواز شریف من موہن سنگھ کو دعوت دیں تو سید علی گیلانی سمیت قائدین حریت کو بھی مدعو کریں ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}
عبدالرشید ترابی کی راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میاں نواز شریف کشمیر پر حکمت عملی مرتب کرتے وقت کشمیری قیادت سے مشاورت کا اہتمام کریں ‘ فاروق حیدر
میاں نواز شریف من موہن سنگھ کو دعوت دیں تو سید علی گیلانی سمیت قائدین حریت کو بھی مدعو کریں ‘ عبدالرشید تراب
مسلم لیگ ن اپنے انتخابی منشور کے مطابق بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرنے کے لیے ایکٹ74ء میں ترامیم کرے ‘ کل جماعتی رابطہ کشمیر کونسل کی سر گرمیوں کو پوری شد و مد کے ساتھ جاری رکھا جائے ‘ پاکستان کے عوام اور قیادت سے نئے حالات میں دوبارہ ملاقاتوں کی ضرورت ہے ‘بیس کیمپ کی قیادت پر ذمہ داریوں پر اضافہ ہو چکا ہے
اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و سربراہ کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے مسلم لیگ ن کے سربراہ راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی ‘ ترجمان کے مطابق اس موقع پر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میاں نواز شریف کو کشمیر پر حکمت عملی مرتب کرتے وقت کشمیری قیادت سے مشاورت کا اہتمام کرنا چاہیے ۔ میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کی سر گرمیوں کو مزید تیز کرنے کے حق میں ہوں ۔ پاکستان کی قیادت سمیت میڈیا اور اہل دانش سے دوبارہ ملاقاتوں کا سلسلہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے انتخابی منشور کے مطابق بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرنے کے لیے ایکٹ74ء میں ترامیم کرے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ میاں نواز شریف اپنی حلف برداری کی تقریب میں اگر ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت دیتے ہیں تو سید علی گیلانی سمیت قائدین حریت کو بھی مدعو کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت موجودہ حالات میں مل کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں کردار ادا کرے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نئی منتخب پارلیمنٹ کو مسئلہ کشمیر پر قومی موقف کا اعادہ کرنا چاہیے ۔