{AF}
ْمیاں نواز شریف کو الیکشن جیتنے پر مبادکباد پیش کرتا ہوں،عبدالرشید ترابی{/AF}
ْمیاں نواز شریف کو الیکشن جیتنے پر مبادکباد پیش کرتا ہوں،عبدالرشید ترابی
مستحکم اور مضبوط پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہو سکتا ہے،امید ہے وہ قومی اتفاق رائے سے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کوشش کریں گے،تحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو اول ترجیح بنا کر مثبت کردار ادا کریں گے،پاکستان میں موجود خرابیوں کی اصلاح کر کے ملک کو نام نہاد دہشت گردی کی جنگ سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے،آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں نظام کی اصلاح اور تحریک آزاد ی کشمیر کے حوالے سے اپنی اولین ترجیح بنا کر کشمیری قیادت سے مل کر اقدامات کریں گے، نو منتخب ممبران اسمبلی ایوان میں جا کراپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
راولپنڈی( پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر و سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے پاکستان کے عام انتخابا ت میں میاں نواز شریف کو کامیاب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی اتفاق رائے سے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے کوشش کریں گے اورتحریک آزادی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کو اول ترجیح بنا کر مثبت کردار ادا کریں گے،پاکستان میں موجود خرابیوں کی اصلاح کر کے ملک کو نام نہاد دہشت گردی کی جنگ سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے،آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں نظام کی اصلاح اور تحریک آزاد ی کشمیر کے حوالے سے اپنی اولین ترجیح بنا کر کشمیری قیادت سے مل کر اقدامات کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نو منتخب ممبران اسمبلی ایوان میں جا کراپنی ذمہ داری کو پورا کریں گے اورایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ملک کی سرحدوں پر بلا تنخواہ حفاظت کررہے ہیں ایک مستحکم اور مضبوط پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کا ضامن ہو سکتا ہے،عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ سابقہ حکومت نے مشرف پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے ملک کو دہشت گردی کی جنگ میں دھکیل دیا تھا جس سے ملک کو معاشی طور پر شدید نقصان پہنچا ہے،عوام کو مشکلات سے نکالنے اور ان کے بنیادی مسائل سے نکالنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔