{AF}
ْقوم ہندوستان کے یاروں اور امریکہ کے پیاروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے آج تاریخی فیصلہ کرے،سید منور حسن،عبدالرشید ترابی {/AF}
ْقوم ہندوستان کے یاروں اور امریکہ کے پیاروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے آج تاریخی فیصلہ کرے،سید منور حسن،عبدالرشید ترابی
کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن سید علی گیلانی کا پاکستانی قوم کے نام پیغام ہے کہ کشمیریوں کے حقیقی پشتیبانوں اور ترجمانوں کو ایوانوں میں پہنچائیں،کشمیری پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،جماعت اسلامی کی کامیابی کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہے،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیر سے پھوٹنے والے دریا پاکستان کو سیراب کر رہے ہیں،ہندوستان ان دریاؤں کو بند کر کے پاکستان کو بنجر صحراؤں میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،جماعت اسلامی خدمات کی شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں موجود ہے قوم اس تاریخی مرحلے پر تاریخ ساز فیصلہ کرے،حقیقی اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدر ہے،جماعت اسلامی کے امیدوار دن رات عوام کے درمیان موجود ہیں،اسلام
آباد اور راولپنڈی میں انتخابی مہم کے آخری جلسو ں سے خطاب
میاں اسلم،زبیر فاروق،رضا احمد شاہ سمیت دیگر قائدین کا خطاب
اسلام آباد( پ ر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن اور امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر عبدالرشید ترابی نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہْ قوم ہندوستان کے یاروں اور امریکہ کے پیاروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے آج تاریخی فیصلہ کرے،،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیر سے پھوٹنے والے دریا پاکستان کو سیراب کر رہے ہیں،ہندوستان ان دریاؤں کو بند کر کے پاکستان کو بنجر صحراؤں میں تبدیل کرنا چاہتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میاں اسلم ،زبیر فاروق کے آخری انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سید منور حسن نے کہا کہ65سال سے چند خاندان ہماری گردنوں پر سوار ہیں اور نسل در نسل ملک پر مسلط چلے آرہے ہیں جن کے خاندانوں کی خواتین بھی ملکی معاملات میں دخیل ہیں۔ ان چوروں لٹیروں اور ظالموں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے جب تک عوام ان کی ضمانتیں ضبط نہیں کرائیں گے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ 11مئی کا انتخاب بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ گو انتخاب کے ذریعے مکمل انقلاب برپا نہیں کیا جا سکتا لیکن اس کے ذریعے جزوی انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے کرپشن کے حوالے سے جو رپورٹ شائع کی ہے ان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درجنوں لوگ شامل ہیں۔ ملک کے حالات سخت دگرگوں ہیں اور نگراں حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔ آج سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو اغوا کر کے لے گئے۔ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ الیکشن کمیشن کی تعریف کی ہے لیکن کراچی کے حوالے سے اس نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل درآمد نہیں کرا سکا، اس کے نتیجے میں دھاندلی اور جعلی ووٹنگ کے راستے کھول دئیے گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بہت بڑے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس جلسہ سے حلقہ NA 48سے امیدوار میاں محمد اسلم، حلقہ NA 49سے امیدوار زبیر فاروق خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سید منور حسن نے عوام سے کہا کہ وہ 11مئی کو گھروں سے صبح سویرے نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد گھروں کواس وقت تک واپس نہ جائیں جب تک نتیجے کا اعلان نہیں ہو جاتا۔ پولنگ اسٹیشن پر آپ کی موجودگی دھاندلی کو روکنے میں مددگار ہو گی، نسل در نسل الیکشن لڑنے اور جیتنے والے بڑے کاریگر لوگ ہیں وہ دھونس و دھاندلی اور مختلف حربوں سے الیکشن چرانے کے ماہر ہوتے ہیں۔ آپ ان کے حربوں کو ناکام بنا دیں۔سید منور حسن نے کہا کہ ملک کو بدحالی غربت اور کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کی اس بار ضمانتیں ضبط کرا دی جائیں تو ملک انقلاب کی طرف چل پڑے گا، یہی لوگ عوام کی محرومیوں، دُکھوں اور تکلیفوں کے ذمہ دار ہیں۔ ہمیں یقین کے ساتھ یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ جب لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئیں اور اپنی بات منوانے کے لیے قصر صدارت کی طرف چل پڑیں تو انقلاب کو پھر کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم اس انقلاب کی دہلیز پر پہنچنے کی صلاحیت اپنے اندر پاتے ہیں، اس لیے ان انتخابات کو غیر اہم نہ ہونے دیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہم ملک میں ایسا انقلاب چاہتے ہیں جو جذبوں سے بھرپور اور زندگی کی ترجیحات کو تبدیل کرنے والا ہو۔ ایسا انقلاب جس میں زکوۃٰ دینے والے تو ہوں، زکوۃٰ لینے والا کوئی نہ ہو، ایسا انقلاب جس میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہو اور سب کے حقوق محفوظ ہوں۔ ہم پوری دنیا میں اسلامی انقلاب کے داعی ہیں اس لیے ہم مدینہ کی فلاحی ریاست کی بات کرتے ہیں اور پاکستان کو اسی ریاست کا نمونہ بنانا ہماری منزل ہے۔جلسے سے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کرے،کشمیریوں کے دلوں کی دھڑکن سید علی گیلانی کا پاکستانی قوم کے نام پیغام ہے کہ کشمیریوں کے حقیقی پشتیبانوں اور ترجمانوں کو ایوانوں میں پہنچائیں،کشمیری پاکستان کی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں،جماعت اسلامی کی کامیابی کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہے،جماعت اسلامی خدمات کی شاندار ریکارڈ کے ساتھ میدان میں موجود ہے قوم اس تاریخی مرحلے پر تاریخ ساز فیصلہ کرے،حقیقی اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدر ہے،جماعت اسلامی کے امیدوار دن رات عوام کے درمیان موجود ہیں،دریں اثنا امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نےNA-56میں رضا احمد شاہ کے آخری انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں تو پھر کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کرنے والے اور کشمیریوں کی پشتیبانی کرنے والے رضا احمد شاہ اور ان کی ٹیم کو ووٹ دیں اس موقع پر رضا احمد شاہ،دبیر احمد خان،سید عزیر حامد،ہارون الرشید،ارشد فاروق و دیگر نے خطاب کیا۔