{AF}
جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی محسن اور ووٹ کی صحیح حقدار ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی محسن اور ووٹ کی صحیح حقدار ہے،عبدالرشید ترابی تحریک آزادی کشمیر میں قائدانہ کردار اداکیا اپنی انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیرکو قومی ایجنڈا بنایا اور اسلامی تحریکوں کے وساطت سے کشمیرکو عالمی مسئلہ بنایا،متاثرین زلزلہ ،متاثرین فائرنگ کی مثالی مدد کی،رابطوں اور ملاقاتوں کے باوجود جماعت اسلامی کے سوا کسی جماعت نے مسئلہ کشمیرکو ایجنڈے میں نہیں رکھا،نثاء اللہ کی شہادت سے نے ہندوستان کے اصل چہرہ سامنے اچکاہے،پاکستانی قوم کشمیریوں کے ترجمانوں کو پارلیمنٹ میں پہنچائیں اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی حقیقی محسن اور تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبان ہے،کشمیریوں کے ووٹوں کی اصل مستحق جماعت اسلامی ہے 30لاکھ کشمیر ی مہاجرین 11مئی کے تاریخی موقع پر تاریخی فیصلہ کریں،آزمودہ قیادت اور فرسودا نظام ان کے مسائل کا حل نہیں ہے ،عبدالرشید ترابی نے کشمیری مہاجرین سے اپیل کی ہے کہ وہ درست فیصلہ کریں،انھوں نے کہا جماعت اسلامی پاکستان کے اپنے انتخابی منشور میں مسئلہ کشمیرکو نہ صرف ایجنڈے میں شامل رکھا بلکہ کشمیرکی تحریک کی اصل وارث جماعت ہے جس نے عالمی سطحُ پر مسئلہ کشمیرکو اجاگر کیا سلامی تحریکوں کی وساطت سے اس مسئلے کو عالمی فورمز میں آٹھایا اور مسئلہ کشمیرکو حل طلب مسئلہ بنایا انھوں نے کہاکہ متاثرین زلزلہ ہوں یا ہندوستان کی فائرنگ سے متاثر ہوں جماعت اسلامی پاکستان کے تاریخی مثالی کردار ادا کیا،انھوں نے کہاکہ پاکستان کی قومی جماعتوں سے رابطے ملاقاتوں کے باوجود قیادت نے مسئلہ کشمیر کو نظرا نداز کیا جو ایک المیہ ہے،انھوں نے کہاکہ اس طرح کی جماعتیں اگرپارلیمنٹ میں آئیں گی تو ان سے کوئی توقع نہیں ہے کہ وہ کوئی کردارا دا کریں گی اس لیے مسئلہ کے حل کا تقاضا ہے کہ ایسے جماعت اور ایسے افراد پارلیمنٹ میں آئیں جو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے واضح موقف رکھتے ہوں،ان حالات میں ضروری ہے کہ جماعت اسلامی کے افراد کو پارلیمنٹ میں پہنچایا جائے،ہندوستان کے جارہانہ عزائم کو بے نقاب کرنے کی جتنی آج ضرورت ہے اتنی شاہد پہلے نہیں تھی،ہندوستان بڑی چالاکی کے ساتھ پاکستان کی سلامتی سے کھیل رہاہے وہ پانی بند کررہاہے کشمیریوں کا قتل عام کرکے ان پیغام دے رہاہے کہ آج کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اس لیے ہمارے ساتھ ہی رہنے کو توجیحی دیں،پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے ضروری ہے کہ ایسی جماعت آئے جو اس طرح کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو،انھوں نے کہاکہ گلگت بلتستان اور کشمیرکے ترجمانوں کا پارلیمنٹ میں آنا پاکستان کی سلامتی کا تقاضاہے۔