ثناء اللہ کی شہادت عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanثناء اللہ کی شہادت عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے،محمود الحسن چودھری{/AF}

ثناء اللہ کی شہادت عالمی امن کے ٹھیکیداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے،محمود الحسن چودھری بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے،طاقت کے ذریعے تحریک آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے،پاکستانی قوم دیانتدار محب وطن اور با کردار قیادت کا انتخاب کریں،کشمیریوں کے پشتیبان جماعت اسلامی کے امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں۔ راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے مقبوضہ کشمیر میں ثناء اللہ کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے عالمی امن کے ٹھیکیدار نوٹس لیں،مقبوضہ کشمیر میں ہر روز مظلوم کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے بھارت کی جیلوں میں قید کشمیریوں کو تحفظ فراہم نہ ہوا توثناء اللہ کی طرح بھارت میں قیدیوں کے ساتھ یہ عمل دہرایا جا سکتا ہے،جمہوریت کا دعویدار بھارت مظلوم کشمیریوں کو شہید کر کے تحریک آزادی کشمیر کو ختم کرنا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی قیادت کی طرف سے ایک واقعہ پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے،پاکستانی عوام اہل لوگوں کو ووٹ دے کر اسمبلی میں پہنچائیں جو ملک و قوم کے وقار کو بلند کر سکیں انہوں نے کہا کہ اتنا بڑا واقعہ رونما ہوا اور حکومت پاکستان کی طرف سے اس پر کوئی پیش رفت اور قومی قیادت کی خاموشی سوالیہ نشان ہے،محمود الحسن چودھری نے کہا کہ پاکستان میں مقیم کشمیری تحریک آزادی کی پشتیبان جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں۔اگر آج درست فیصلہ نہ ہوا اورایک صالح اور محب وطن قیادت کا انتخاب نہ ہو سکا تو ملک شدید بحرانوں کا شکار ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ ملک میں افراتفری ،بدا منی،دہشت گردی،بے روزگاری نا اہل قیادت کی وجہ سے ہے پاکستان قوم کو سوچ سمجھ کرفیصلہ کرنا ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی آقاؤں کی پیروری کرنے والے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں۔ملک و ملت اور محب وطن قیادت کے انتخاب کے لیے جماعت اسلامی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر