{AF}
ہر کشمیری اپنا ووٹ جماعت اسلامی کو دے کشمیری راہنما اللہ دتااعوان{/AF}
ہر کشمیری اپنا ووٹ جماعت اسلامی کو دے کشمیری راہنما اللہ دتااعوان
راولپنڈی (پ ر) جموں و کشمیرکے باشندے اس جماعت کو ووٹ کیوں دیں جس نے کشمیریوں کے قاتلوں کو جپھیاں ڈالیں، واجپائی کے ساتھ کشمیر کی سودا بازی کی کوشش کی اور جس نے کشمیر کے لیے کبھی تنکا تک نہیں توڑا۔آزاد کشمیر سے نون لیگ کے رہنما شفیع جوش کے اس بیان پر کہ جموں کشمیر کے لوگ نون لیگ کو ووٹ دیں .ان خیالات کا اظہار کشمیری لیڈر اور معروف سماجی رہنما اللہ دتااعوان نے راولپنڈی میں مختلف کشمیری وفود سے ملاقات میں کیاانہوں نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ اپنے ووٹ اس بار جماعت اسلامی کو دیں جس نے کشمیر کی آزادی کے لیے تن من دھن کی ہر قربانی پیش کی۔انہوں نے کہا نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں توکشمیری مجاہدین کا کوئی پرسانِ حال نہ تھا، وہ جنگلوں اور ویرانوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے،تویہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد تھے کہ جنہوں نے جنگلوں میں پناہ لیے ہوئے کشمیری مجاہدین اور مہاجرین کو اپنے سینے سے لگایا،ان کے لیے اپنے دفاتر اور گھروں کے دروازے کھولے، جماعت اسلامی کے غریب کارکنوں نے زبردست ایثارکام لیا اور کشمیریوں کے لیے قیام و طعام کا بندو بست کیا اورخیمہ بستیوں کا انتطام کیا۔اور کشمیری تحریک آزادی کے فروغ کے لیے اپنے سر بھی کٹوائے ۔آج مقبوضہ کشمیر میں شہیدوں کے سینکڑوں مزاروں میں جماعت اسلامی پاکستان اور آزاد کشمیر کے شہیدوں کی قبریں اس کی گواہی پیش کرتی ہیں۔اللہ دتا اعوان نے کہا، آج شفیع جوش صاحب کہتے ہیں اہل جموں وکشمیر نون لیگ کو ووٹ دیں۔کیانون لیگ کو اس لیے ووٹ دیں کہ اس جماعت کی قیادت نے کشمیر کی تحریک آزادی کوناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا اورواجپائی جیسے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں اور کشمیر کے قاتلوں کو جپھیاں ڈالی تھیں اور مسئلہ کشمیرکو دفن کرنے اورکشمیر کا سودا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی۔انہوں نے کہا، واجپائی کی پاکستان آمد کے موقعے پر کشمیر کی تحریک آزادی کے حق میں مظاہرہ کرنے اورنواز شریف کی طرف کی کشمیر پالیسی پر احتجاج کرنے پر نون لیگ کی حکومت نے جس طرح جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ظلم اورتشدد کا نشانہ بنایا تھا،اسے کون فراموش کر سکتا ہے؟ اللہ دتا اعوان نے کہا،وفا،مروت، احسان شناسی اور انسانیت کا تقاضا ہے کہ ہر کشمیر ی اپنا ووٹ جماعت اسلامی کو دے۔