پاکستان میں مقیم ہزاروں کشمیری خاندانوں کے سربراہان نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپاکستان میں مقیم ہزاروں کشمیری خاندانوں کے سربراہان نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا{/AF}

پاکستان میں مقیم ہزاروں کشمیری خاندانوں کے سربراہان نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا
میاں اسلم،زبیر فاروق،رضاشاہ سمیت دیگر امیدواروں کو ووٹ دیں گے،جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی پشتبانی کی،متاثرین زلزلہ اور متاثرین سیلاب کی بے متال خدمت کی،کشمیریوں پر قرض ہے کہ وہ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں
اسلام آباد( پ ر)اسلام آباد راولپنڈی سمیت دیگر پاکستان کے شہروں میں مقیم ہزاروں کشمیری خاندانوں کے سربرہان نے عبدالرشید ترابی کی اپیل پر لیبک کہتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کی حمایت کا اعلان کیاہے، اسلام آباد کے دونوں حلقوں میں 47ہزار ووٹر ہیں اور یہ فیصلہ کن ووٹ ہے،یہاں کے سینکڑوں خاندانوں کے سربراہان نے میاں اسلم زبیر فاروق ،رضا شاہ سمیت دیگر جماعت اسلامی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیاہے،کشمیری خاندانوں کے سربراہان نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان نے تحریک آزادی کشمیرمیں حقیقی پشتبانی کی اور جب آزاد کشمیرمیں زلزلہ آیا تو سب سے زیادہ خدمت جماعت اسلامی نے کی،متاثرین زلزلہ ہوں یا متاثرین سیلاب ہر مشکل وقت میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ جماعت اسلامی ہی رہی ہے اس لیے اب وقت ہے کہ کشمیری اپنا قرض اتاریں اور جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ۔کشمیریوں نے کراچی ،لاہور،گجرانوالہ ،جہلم خبیر پختونخوا سمیت دیگر شہروں میں جماعت اسلامی کے امیدوار وں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر