خبیر پختونخوا سمیت ملک بھر سے جماعت اسلامی موثر پارلیمانی رول حاصل کرے گی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiخبیر پختونخوا سمیت ملک بھر سے جماعت اسلامی موثر پارلیمانی رول حاصل کرے گی،عبدالرشید ترابی{/AF}

خبیر پختونخوا سمیت ملک بھر سے جماعت اسلامی موثر پارلیمانی رول حاصل کرے گی،عبدالرشید ترابی

ملوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ خبیر پختونخوا سمیت ملک بھر سے جماعت اسلامی موثر پارلیمانی رول حاصل کرے گی،پاکستان کی سلامتی اور بقا جیسے چیلنجز سے نمٹنے کا لائحہ عمل صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے باقی محض دعوے ہیں،قومی قیادت سنگین مسائل سے نمٹنے کے لیے قومی اتفاق رائے پیدا کرے تلخی میں اضافہ نہ کرے،ان خیالات کااظہار انھوں نے پرنسیل ریٹائرڈ پروفیسر الحق کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی طورپر مسائل کا شکار ہے ملک کے اندر ہندوستان تخریبی کارروائیاں کروارہاہے،امریکہ اور اسرائیل اس کی پشت پر ہیں،ملک میں بے وزگاری،مہنگائی ،لوڈ شیڈنگ اور بدامنی نے عوام کو جینا دوبھر کیا ہواہے مگر ان مسائل سے نمٹنے کا کوئی لائحہ عمل پیش نہیں کررہاہے مسئلہ کشمیرجیسے سنگین مسئلے کو بھی قومی قیادت فراموش کررہی ہے جس سے اور مسائل پیدا ہورہے ہیں،انھوں نے کہاکہ کراچی ،خبیر پختونخوا جماعت اسلامی کے مضبوط مورچے ہیں پنجاب میں بھی جماعت رول ادا کرے گی،انھوں نے کہاکہ ملوٹ میں بینک ڈکیتی کے مجرموں کو قانون کی گرفت سے بچانے کی بااثر افراد کوشش کررہے ہیں حکومت اور پولیس ا س واقع کے مجرموں کو دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت سزا دے،انھوں نے کہاکہ اس طرح کے مجرموں کو چھوڑ گیا تو اس طرح کے اور واقعات ہوں گے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل سے غافل نہیں ہے،عوام کی خدمت کا شاندار ریکارڈ جماعت اسلامی پا س ہے انھوں نے کہاکہ کارکن ایک ایک گھر تک ایک ایک فرد تک انقلاب کی دعوت پہنچائیں،عبدالرشید ترابی نے عمران خان کے ساتھ ہونے والے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور عمران خان کی صحت یابی کے لیے دعا کی،اس موقع پر انھوں نے ملک بہرام خان کے بیٹے کی شہادت پر بھی کہاکہ ان کیا خون انقلاب لائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر