ہندوستان پاکستان کے جلاف جنگی جنون پیدا کررہاہے یہاں قومی قیادت اس کا نام لیتے ہوئے شرماتی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستان پاکستان کے جلاف جنگی جنون پیدا کررہاہے یہاں قومی قیادت اس کا نام لیتے ہوئے شرماتی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

ہندوستان پاکستان کے جلاف جنگی جنون پیدا کررہاہے یہاں قومی قیادت اس کا نام لیتے ہوئے شرماتی ہے،عبدالرشید ترابی آزاد خطے میں وزراء نے میرٹ پامال کرکے جیالوں اور متوالوں کونوازے کا سلسلہ بند نہ کیا تو پڑھے لکھے نوجوانوں میں شدید ردر عمل پیدا ہوگا جس سے خوف ناک صورت حال پیدا ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا،جماعت اسلامی تحریک آزادی کی ذمہ داری سمیت عوام کے حقوق کے حصول بھی جہاد کا حصہ سمجھتی ہے،آزاد خطے میںیکجہتی کی فضاء برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ میرٹ کی بالادستی ہو عدل وانصاف ہو،ملک میں حقیقی اسلامی انقلاب اورتبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،نعرے لگانے والے اور دعوے کرنے والوں کے پاس عوام کے لیے کوئی ایجنڈا نہیں ہے مخصوص ٹولے کو نوازنے اور قومی دولت لوٹنا ان کا ایجنڈا ہے امیر جماعت اسلامی کا دورے حلقے وسطی باغ کے موقع پر ہاڑی گہل ،ملوٹ، باغ اورجنوبی باغ میں مختلف تقریبات اور کارکنان سے خطاب باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستان پاکستان کے خلاف جنگی جنون پیداکررہاہے اس کے ذرئع ابلاغ پوری مہم جوئی کے لیے فضاء تیار کررہے ہیں اور ہماری قومی قیادت ہندوستان کا نام لینے سے شرماتی ہے،کشمیری قیادت کی طرف سے ملاقتوں کے باوجود انتخابی سرگرمی میں مسئلہ کشمیرزیر باعث نہیں ہے،یہ ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ حلقہ وسطی باغ کے موقع پر ہاڑی گہل ،ملوٹ ،جنوبی باغ میں تقریبات اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطے میں وزراء نے میرٹ کو پامال کرکے جیالوں اور متوالوں کی نوازنے کا سلسلہ بندنہ کیا توپڑھے لکھے نوجوانوں میں احسا س محرومی پیدا ہورہاہے جس سے شدید رد عمل پیدا ہوگا ،جس سے آزاد خطے کے حالات خراب ہوں گے ،حکومت بیس کیمپ میں افراتفری کے ماحول کو پیدا ہونے سے قبل میرٹ پر کام کرے عدل انصاف پر مبنی سب کو حق دے ،یکجہتی کو برقرار رکھنے کا یہی ایک طریقہ ہے،انھوں نے کہاکہ کے سورج مکھی کی طرح پارٹیاں بدلنے والے عوام کا کیا ریلیف فراہم کریں گے،لوٹ مار اور اقرباء پروری کا کلچر صرف جماعت اسلامی ختم کرسکتی ہے جماعت کو جب بھی اختیار ملا سب کے ساتھ انصاف کیا،جنوبی باغ اور شمالی باغ میں ترقی کا آغاز جماعت اسلامی نے کیا،پوزیشن میں ہونے کے باوجود آج بھی جماعت اسلامی عوام کی خدمت میں مصروف ہے،یتیم بچوں کی کفالت،غریبوں کی مدد صاف پانی کی سپلائی میرٹ پر روزگار کی فراہمی یہ جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے،انھوں نے کہاکہ ملک میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی لاسکتی ہے جس کے پاس بے داغ قیادت ہے اور جس کا شاندار خدمت کا ریکارڈ ہے،انھوں نے کہاکہ مخصوص ٹولے کو نوازنہ اور قومی دولت لوٹنا ان کا ایجنڈا ہے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ میں المیہ یہ ہے کی یونیورسٹیوں اور میڈکل کالجز کے وہ اعلان کررہے ہیں جو سکول اور کالج کے پیچھواڑے سے بھی نہیں گزرے،انھوں نے کارکنان کو ہدایت کی وہ ایک ایک گھر ایک فرد تک دعوت پہنچائیں اور شاندار اسلامی انقلاب کے لیے اپنی جان مال اور وقت لگائیں،جان مال اور وقت کی قربانی کے بغیر اسلامی انقلاب نہیں آئے گا آج پوری قوم اور بلکہ پوری انسانیت اسلامی نظام کے لیے ترس رہی ہے جو اس کو انصاف فراہم کرسکتاہے۔نظام عدل کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان پرفرض ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر