{AF}
ہندوستان کی جیلوں میں ہزاروں بے گنا ہ کشمیریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات پاکستان اور عالمی برادری نوٹس لے،حماعت اسلای آزا دکشمیر{/AF}
ہندوستان کی جیلوں میں ہزاروں بے گنا ہ کشمیریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات پاکستان اور عالمی برادری نوٹس لے،حماعت اسلای آزا دکشمیر
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید تراب کی زیر صدار ت امراء اضلاع اور حلقہ جات کا اجلاس ہوا جس میں ثناء اللہ پر جیل میں ہندوستانی فوجیوں کی جانب سے تشدید کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منطور ہوئی ہے ،ترجمان کے مطابق قراردادمیں شدید تشویش کا اظہار کیا گیاہے کہ ہندوستانی فوج اور ایجنسیوں نے ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو پابند سلاسل کررکھاہے،جن کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں،حکومت پاکستان ،انسانی حقوق کے عالمی ادارے اور عالمی برادری ا س کو نوٹس لے،ہندوستان کی تمام جیلوں میں قید کشمیریوں اور پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہے جن پر کو ئی جرم نہیں ہے ان کو ہندوستان نے گرفتار کررکھاہے،ثناء اللہ کے واقع نے ثابت کردیاہے کہ ہندوستان کی فوج اور عوام کچھ بھی کرسکتے ہیں ،جماعت اسلامی اس پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ عالمی برادری اس کا نوٹس لیتے ہوئے بے گناہ کشمیریوں کو رہا کروانے کے لیے کردارادا کرے،قرارداد میں سید علی گیلانی ،شبیر شاہ کی نذربندی اور گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور یاسین ملک پر تشدد کی مذمت کی ہے،قرارداد میں لکھا گیاہے کہ ہندوستان کا اصل چہرے اس کے کئی گھناؤنے اقدامات کی وجہ سے عیاں ہوچکا ہے مگر عالمی برادر ی کی خاموشی ا س کو مزید مظالم ڈھانے کی شہ دے رہی ہے،قرارداد امیں مقبو ضہ کشمیرکی متحدہ مجلس مشاورت کے مطالبات کی توثیق کی گئی ہے اور لکھا گیا ہے کہ ہندوستان افضل گورو اور مقبول بٹ کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرے،قرارداد امیں ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ ریاست میں ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی ہے اور لکھا گیاہے کہ ہندوستان کشمیریوں کو طاقت اور ظلم کے زور پر غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیریوں نے اقوام متحدہ کی قرارداددوں کے مطابق اپنی آزادی کی جدوجہد شروع کی ہے او روہ کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،قرارداد میں عالمی برادری سے یہ بھی مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود رارادیت دلائے۔