{AF}
کشمیریوں کو حق خودارادیت ہندووستان کو ہر قیمت پر دینا پڑے گا،عبدالرشید ترابی،مجید ملک{/AF}
عبدالرشید ترابی کی جسٹس مجیدملک کی عیادت اور مسئلہ کشمیرسمیت دیگر امور پر گفتگو
کشمیریوں کو حق خودارادیت ہندووستان کو ہر قیمت پر دینا پڑے گا،عبدالرشید ترابی،مجید ملک
پاکستان کی قومی قیادت اور بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے مسئلہ کشمیرکو نظر انداز کرنا تشویشناک ہے،پانچ لاکھو شہداء کے خون سے غداری کرنے والے عبرت کا نشان بننے گے ،جنرل مشرف کا انجام قومی قیاد ت کے لیے باعث عبرت ہے،ہندوستان کے عزائم ساری دنیا کے سامنے ہیں،کشمیری آزادی کی منزل کے حصول کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں،قوم کو کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی،ہندوستان کو کشمیرسے اپنا بوریا بستر گول کرنا ہوگا،ہندوستا ن کشمیری قیادت کو جیلوں میں بند اور عوام پر بندوق تان کر اپنا قبضہ قرارنہیں رکھ سکے گا،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے
میرپور( پ ر)جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے ضلع میرپور کے امیر راجہ الطاف اور شہر کے امیر نعمان اکرم کے ہمراہ لبریشن لیگ کے صدر جسٹس مجید ملک کے گھر جاکر ان کی عیادت کی ،ترجمان کے مطابق اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مسئلہ کشمیرسمیت دیگر امور پر گفتگو کی ،دونوں رہنماؤں نے کہاکہ کشمیریوں کو اپنا بنیادی حق حق خودارادیت ہندوستان کو دینا پڑے گا،عبدالرشید ترابی اور مجید ملک نے پاکستان کی قومی قیادت اور بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سے مسئلہ کو نظرانداز کرنے پر تشویش کا اظہار کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پانچ لاکھ شہداء کے خون سے جو بھی غداری کرنے گا وہ اللہ کی پکڑ سے نہیں بچ سکے گا،جنرل مشرف نے کیااور آج وہ عبرت کا نشان بنا ہواہے،پاکستان کی قومی قیادت کے لیے جنرل مشرف باعث عبرت ہے،ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر کچے دھاگے سے باندھی ہوئی ہے،ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دیر پااور پائیدار تعلقات مسئلہ کشمیرکے حل میں مضمرہے،چاہے ہندوستا ن کی قیادت کا خیال ہے کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر دوستی ہوجائے گی تب بھی غلط فہمی ہے اور پاکستان کی قیادت کو اگر خیال ہے کہ وہ دوستی قائم کرلیں گے تو یہ بھی غلطی پر ہیں،کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے کشمیریوں نے کئی بار ثابت کیاہے کہ وہ ہندوستا ن کے ساتھ کسی قیمت نہیں رہ سکتے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کو جیلوں میں بند کرکے اور ان پر بندوق تان کر ان کو غلام کوئی نہیں رکھ سکتا،جسٹس مجید ملک نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل میں غلطیات قیادت کی سطح پر ہوئی ہیں،انھوں نے کہاکہ پوری قوم کو آزادی کی منزل کے لیے اتحاد پیداکرنا ہوگا،ہندوستا ن کبھی بھی قوم کو شکست نہیں دے سکتا،انھوں نے کہاکہ کشمیری قیادت کو دورہ پاکستان اور صدر پاکستان کا دورہ کشمیرخوش آئند تھا اس پراسس کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے،کشمیریوں کو آزادی اپنے بل پرحاصل کرنی ہوگی،انھوں نے کہاکہ اتنی قربانیاں دینی والی قوم کو اب کوئی غلام نہیں رکھ سکتا۔