{AF}
بھارت کی خوشامدانہ اقدامات کے باوجود جارخانہ رویہ اس کے سنگین عزائم کا اظہار ہے:عبدالرشید ترابی{/AF}
بھارت کی خوشامدانہ اقدامات کے باوجود جارخانہ رویہ اس کے سنگین عزائم کا اظہار ہے:عبدالرشید ترابی
ثنا اللہ کی جیل میں تشدد میں ہلاکت بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ،امن کی آشا کی مہم چلانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں پیش بندی نہ ہوئی تو بھارت کی جیلوں میں قید کشمیریوں کے ساتھ واقعات دہرائے جائیں گے،المیہ یہ ہے کہ پاکستان کی معروف سیاسی جماعتیں قوم کو بھارتی عزائم کے بارے میں با خبر کرنے کا کوئی اہتمام نہیں کر رہیں،بھارتی رویوں کی وجہ سے پاکستان کی سلامتی خطرے میں ہے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد:جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ثنااللہ کی جیل میں تشدد میں ہلاکت بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو گیا،امن کی آشا کی مہم چلانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیں تمام خوشامدی کے باوجود بھارت کا جارخانہ رویہ اس کے سنگین عزائم کا اظہار کر رہا ہے اگر عالمی اداروں اور اقوام متحدہ کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو بھارت کی جیلوں میں قید کشمیریوں کے ساتھ ایسے واقعات دہرائے جائیں گے یہ المیہ ہے کہ پاکستان کی معروف سیاسی جماعتیں قوم کو بھارتی عزائم کے بارے میں با خبر کرنے کا کوئی اہتمام نہیں کر رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد ایمبسٹر ہوٹل میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امراء اضلاع اور امراء حلقہ جات کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چوھرری،راجہ مشتاق اور راجہ فاضل تبسم نے بھی خطاب کیا،عبدالرشیدترابی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور بھارتی رویوں کی وجہ سے تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کے بارے میں قوم میں رائے سازی کے عمل میں بہت زیادہ کمی ہے،ان خالات میں 11مئی کے انتخابات تحریک آزادی سے وابستگی رکھنے والے امیدواران کی کامیابی انتہائی ضروری ہے،جماعت اسلامی پاکستان نے کشمیریوں کی تاریخی پیشتیبانی کی لہٰذاجماعت اسلامی کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے اس کے ساتھ آزاد کشمیر میں جماعت کی دعوت گھر گھر پہنچائی جائے اور معاشرہ کو اسلامی انقلاب اور نظام مصطفی کے قیام کے لیے تیار کیا جائے،اسلامی انقلاب کا خواب کو شرمندہ تعبیربنانے کے لیے معاشرے کو اسلامی رنگ میں رنگنے کے ساتھ متبادل قیادت کی تیاری کا اہتمام ابھی سے شروع کر دیں۔مظلوم انسانیت کی خدمت کریں اور حالیہ مظفرآباد میں طالبہ کے ساتھ ذیاتی وزراء اور بیوروکریٹس کی طرف سے انتہائی تشویشناک ہے واقعہ کی جوڈیشنل انکوئری کروا کر رپورٹ کو عوام کے سامنے لایا جائے آزادکشمیر کے ہر کونے میں واقعے کے خلاف شدید ردعمل ہے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے،ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے جرم ثابت ہونے پر پھانسی دی جائے آزادی کے اس بیس کیمپ میں بے راروی اور آوارگی پر شدید تشویش ہے عوام غیرت مندی کا مظاہر ہ کریں۔