{AF}
پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو منہدم کرنے کی بین الاقوا می یلغار کے خلاف عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو منہدم کرنے کی بین الاقوا می یلغار کے خلاف عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،عبدالرشید ترابی
آزمودہ قومی قیادت کے پاس تبدیلی کے دعوے ہیں اور جماعت اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ وہ نظام کو تبدیل کرسکتی ہے،حکومتی وسائل نہ ہونے کے باوجود متاثرین زلزلہ متاثرین سیلاب سمیت قوم کی بے لوث خدمت کا شاندار ریکارڈ کے ساتھ موجود ہے،رائے عامہ منظم کرکے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دینے کا یجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،کرپشن ،بدامنی ،مہنگائی ،بے روزگاری،لوڈشیڈنگ کی ماسٹر مائنڈ یہی آزمودہ قیادت ہے کسی نے پچیس سال حکومت کی تو کسی نے بیس سال کوئی بھی تبدیلی نہ لاسکا،ان کے پاس تبدیلی کا دعویٰ ہے ایجنڈ ا نہیں ہے،پاکستان میں مقیم 30لاکھ کشمیری کشمیریوں کی محسن اور تحریک آزادی کی پشتیبان جماعت کو ووٹ دیں،اسلام آباد کے دونوں حلقوں میں 47ہزار سے زائد ووٹ فیصلہ کن ہیں وہ میاں اسلم اور زبیرفاروق کو دیں جنھوں نے کشمیریوں کی بے لوث خدمت کی ہے
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو منہدم کرنے کی بین الاقوامی یلغار کے خلاف عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،کشمیرکی آزادی اور پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا ،مخصوص ٹولہ چہرے اور پارٹیاں بدل بدل کرکے قوم پر مسلط ہورہاہے اور یہی ٹولہ مہنگائی ، بدامنی ،کرپشن ،بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کاذ مہ دار ہے،آزمودہ قیادت اور فرسودا نظام ایٹمی پاکستان کو دنیامیں بے توقیر کیے ہوئے ہے،ان خیالات کا ظہارا انھوں نے جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام حلقہ 48اور 49میں رہنے والے کشمیریوں کے کنویشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما کاشف چودھری،خالدفاروق، جماعت اسلامی آزا دکشمیر کے سابق سیکریڑی جنرل راجہ جہانگیر خان،ضلع باغ کے امیر نثار شائق،ضلع اسلام کے امیر راجہ فاصل تبسم،خالد عمران خالد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،کنویشن سے خطا ب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی حکومتی وسائل نہ ہونے کے باوجود متاثرین زلزلہ متاثرین سیلاب سمیت قوم کی بے لوث خدمت کا شاندار ریکارڈ کے ساتھ موجود ہے،رائے عامہ منظم کرکے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست تشکیل دینے کا یجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،انھوں نے کہاکہ یہی قیادت کسی نے پچیس سال حکومت کی تو کسی نے بیس سال کوئی بھی تبدیلی نہ لاسکا،ان کے پاس تبدیلی کا دعویٰ ہے ایجنڈ ا نہیں ہے،پاکستان میں مقیم 30لاکھ کشمیری کشمیریوں کی محسن اور تحریک آزادی کی پشتیبان جماعت کو ووٹ دیں،اسلام آباد کے دونوں حلقوں میں 47ہزار سے زائد ووٹ کشمیریوں کا ہے جو فیصلہ کن ہیں وہ میاں اسلم اور زبیرفاروق کو دیں جنھوں نے کشمیریوں کی بے لوث خدمت کی ہے،انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکی غیر مشروط خدمت کس نے ہے پاکستان میں مہاجرین کشمیرکے حقوق کی جنگ کون لڑرہاہے کشمیریوں پر قرض ہے کہ وہ اپنی محسن جماعت کو ووٹ دیں،انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے جیل میں قید قیدی کو شہید کرکے ثابت کردیاہے کہ وہ کون سی زبان سمجھتاہے کشمیرکی آزادی کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہندوستان کے خلاف ہمہ گیر جہاد کیا جائے،انھوں نے کہاکہ افغانستان سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا نکل جانے کے بعد اپنے نیا منظر نامہ ہوگا ،امریکہ اور ہندوستان اسی لیے کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنے ہمخیالوں کو پارلیمنٹ میں پہنچائیں اب پاکستانی عوام کا امتحان ہے کہ وہ ہندوستان کے اور امریکہ کے ہمخیالوں کو ایوانوں میں پہنچاتے ہیں یا اسلامی نظام اور اللہ کے فرمانبرداروں کو پارلیمنٹ میں پہنچاتے ہیں،حق ہوباطل کی اس کشمکش میں قوم حق کا ساتھ دے ،