{AF}
کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان قاضی حسین احمد کے فرزندآصف لقمان قاضی کو کامیاب کروائیں یہ سید علی گیلانی کا پیغام ہے جو میں لے کر آ پ کے پا �آیا ہوں ،عبدالرشید ترابی{/AF}
کشمیریوں کے حقیقی پشتیبان قاضی حسین احمد کے فرزندآصف لقمان قاضی کو کامیاب کروائیں یہ سید علی گیلانی کا پیغام ہے جو میں لے کر آ پ کے پا �آیا ہوں ،عبدالرشید ترابی
قاضی حسین احمدکے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی پشتبانی جاری رکھوں گا ،آصف لقمان قاضی
پاکستان کی شہ رگ بچانے کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کے ترجمانوں کو ایوانوں میں پہنچانے کا وقت آگیاہے،ہندوستان اور امریکہ سے خوف زدہ قیادت عوامی مسائل حل نہیں کرواسکتی،عوام کے امنگوں کی ترجمانی اور مسائل کے حل کا یجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،آصف لقمان قاضی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے امید وار رضاکارانہ طورپر دستبردار ہوجائیں،کشمیریوں کے محسن کے بیٹے کو کامیاب کروانے کا مطلب کشمیریوں کے جہاد کو کامیاب کروانا ہے،پاکستان کی قومی قیادت کی مسئلہ کشمیرپر خاموشی ہندوستان بغلیں بجارہاہے،پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے قوم جماعت اسلامی کی قیادت پراعتماد کرے،جماعت اسلامی خدمت کی شاندار ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس آئی ہے لوٹ مار کے کلچر کو ختم کرنے لیے قوم کو تاریخی فیصلہ کرنا ہوگا
نوشہرہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیریوں کے پشتیبان مجاہد ملت قاضی حسین احمد کے فرزندآصف لقمان قاضی کو کامیاب کروانے کے لیے عوام کے پاس کشمیریوں کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کا پیغام لے کر آیا ہوں،سید علی گیلانی عمر کے جس حصے میں ہیں وہ آپ سب جانتے ہیں اور ہندوستان کی فوج جو ان کے ساتھ کررہی ہے وہ بھی آپ کے عمل میں ہے اسلام اور کشمیرکی آزادی کے حقیقی خبیر خواہ نے اہل نوشہر ہ اور اس کے گرد ونوا کے عوام کے نام پیغام دیا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی کی پشتبان قاضی حسین احمد کے فرزند کو کامیاب کروائیں،قاضی حسین احمد کی خدمات پاکستان کے عوام ،کشمیری عوام سمیت پوری امت کے لیے تھیں قاضی حسین احمد نے ہمیشہ قوم کی ترجمانی کی عوام پر قرض ہے کہ وہ ان کے فرزند کا کامیاب کروائیں،ان خیالات کااظہار انھوں نے آصف لقمان قاضی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر آصف لقمان قاضی اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کی شہ رگ بچانے کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کے ترجمانوں کو ایوانوں میں پہنچانے کا وقت آگیاہے،ہندوستان اور امریکہ سے خوف زدہ قیادت عوامی مسائل حل نہیں کرواسکتی،عوام کے امنگوں کی ترجمانی اور مسائل کے حل کا یجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،آصف لقمان قاضی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے امید وار رضاکارانہ طورپر دستبردار ہوجائیں،کشمیریوں کے محسن کے بیٹے کو کامیاب کروانے کا مطلب کشمیریوں کے جہاد کو کامیاب کروانا ہے،پاکستان کی قومی قیادت کی مسئلہ کشمیرپر خاموشی ہندوستان بغلیں بجارہاہے،پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے قوم جماعت اسلامی کی قیادت پراعتماد کرے،جماعت اسلامی خدمت کی شاندار ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس آئی ہے لوٹ مار کے کلچر کو ختم کرنے لیے قوم کو تاریخی فیصلہ کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ پوری ملت اسلامیہ اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا اور ان کے مسائل کا حل قرآن وسنت کے نظام میں مضمر ہے ان کے مسائل حل دیانتدار قیادت ہی کرسکتی ہے،جما عت اسلامی نے پورے ملک میں دیانت دار قیادت فراہم کردی ہے عوام تاریخی موقع پر تاریخی فیصلہ کریں تاکہ ملک کو سنگین بحران سے نکالا جائے اور کشمیرکی آزادی کی تحریک کو نتیجہ خیزبنایا جائے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف لقمان قاضی نے کہاکہ وہ قاضی حسین احمد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھیں گے کشمیر کی آزادی اور اسلامی نظام کا نافذ اور امت کی واحد ت یہ قاضی حسین احمد کا مشن تھا یہ جاری رہے گا۔