کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے نافذ کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiکشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے نافذ کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے نافذ کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،عبدالرشید ترابی
کرپشن ، مہنگائی اور لاقانونیت نے پوری دُنیا میں پاکستان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، پاکستان کی نوجوان نسل قوم کو صحیح
اورایمانتدار قیادت کے انتخاب میں اپنا کردارادا کرے تاکہ نااہل اور کرپٹ لوگوں سے چھٹکارا حاصل کر کے پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے ،قائداعظم اور اعلامہ اقبال کے خواب کا پاکستان ابھی تک تشنہ ہے،جماعت اسلامی اپنے شاندار خدمت کے ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس آئی ہے قوم اعتماد کرے تو پانچ سالوں میں بنیادی مسائل حل کردے گی،اپنی شہ رگ سے غافل قیادت ملک کے لیے رسک بن چکی ہے ہندوستان پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اوراہم کشمیرکا نام بھی اپنی مہم میں نہ لے کر ہندوستان کے لیے خوشی کا سامان کررہے ہیں،قوم عالمی استعمار کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والوں کو مسترد کرے
گوجر خان( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی اور اسلامی نظام کے نافذ کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،پاکستان کو جغرافیائی اور نظریاتی طورپر تکمیل کرنے کا ایجنڈا لے کر جماعت اسلامی نکلی ہے ،65برسوں سے ملک کو مہنگائی ،بے روزگاری ،بدامنی ،کرپشن اور لوڈ شیڈنگ کے تحفے دینے والی قیادت پھرایک بار پارٹیاں بدل کر چہرے بدل کے باری لگانے کے لیے میدان میں آئیں ہے ،قوم 1947ء کی طرح ایک بار پھر جہاد سمجھ کر نافذ اسلام کے لیے ووٹ دے تاکہ پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جاسکے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے گوجر خان میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے قومی اسمبلی کے امیدوار راجہ جواد،راجہ محمد ہاشر ،زاہد قریشی ،عمیر راجہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستان کو شدید بحران سے صالح قیادت ہی نکال سکتی ہے،پاکستان کے نوجوان قوم کو درست سمت رہنمائی کے لیے کردارادا کرے،انھوں نے کہاکہ جب تک قوم بدیانت اور ناہل حکمرانوں نے نجات حاصل نہیں کرے گی اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا،ئداعظم اور اعلامہ اقبال کے خواب کا پاکستان ابھی تک تشنہ ہے،جماعت اسلامی اپنے شاندار خدمت کے ریکارڈ کے ساتھ عوام کے پاس آئی ہے قوم اعتماد کرے تو پانچ سالوں میں بنیادی مسائل حل کردے گی،اپنی شہ رگ سے غافل قیادت ملک کے لیے رسک بن چکی ہے ہندوستان پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اوراہم کشمیرکا نام بھی اپنی مہم میں نہ لے کر ہندوستان کے لیے خوشی کا سامان کررہے ہیں،قوم عالمی استعمار کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے والوں کو مسترد کرے،انھوں نے کہاکہ عرب اسلامی ممالک میں امت اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ ان کے دکھوں کا مداوا اور مسائل کا حل اسلامی نظام اور اسلامی تحریک کے پاس ہے،70،70ڈکیٹر اور بادہشاتیں عوام نے اٹھا کر باہر پھینک دی ہیں،پاکستان پر مسلط 65سالوں سے ٹولہ قوم کو لوٹ رہاہے ،پارٹیاں بدل بدل کر اور باری باری قوم کو لوٹ والوں کو عوام مسترد کریں،اللہ کے نظام کے لیے عوام اٹھیں گے تو اللہ کی نصرت شامل حال ہوں گی،مشکلات اور مسائل حل ہوں گے،کشمیر آزاد ہوکر پاکستان بنے گا اور پاکستان اسلامی ریاست مدینے کی ماڈل ریاست کی طرح اسلامی ریاست ہوگی جہان انصاف ہوگا عدل ہوگا میرٹ ہوگا قانون کی حکمرانی ہوگی غریب کے لیے بیت المال اور زکواۃ فنڈز ہوگا،انھوں نے کہاکہ 11مئی کو عوام آزمائے ہوئیں کو مت آزمائیں،نئی اور دیانت دار قیاد ت سامنے لائیں۔اس موقع پرراجہ جواد نے کہاکہ وہ کشمیرکی آزاد ی کی جدوجہد کو اپنی اولین ترجیحی سمجھتے ہیں کشمیرکی آزادی کے لیے وہ دن رات ایک کریں گے،انھوں نے کہا کہ یہ حلقہ جماعت اسلامی کا حلقہ ہے یہاں سے میرے والد راجہ ظہیر ایم این اے بنتے رہے ہیں ،اس با ر بھی جماعت اسلامی یہ حلقہ جیتے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر