{AF}
جماعت اسلامی عوام کی گردنیں مغربی استعمار کے غلاموں سے آزاد کروانے نکلی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
جماعت اسلامی عوام کی گردنیں مغربی استعمار کے غلاموں سے آزاد کروانے نکلی ہے،عبدالرشید ترابی
غلامان مصطفی اور غلامان اوبامہ کا مقابلہ ہے،عوام جماعت اسلامی کے نشان ترازو کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں،سابق سینئر وزیرسراج الحق
کشمیریوں کو آزادی کی منزل پاکستان کے فیصلہ کن کردار سے ہی حاصل ہو گی،ہندوستان،اسرائیل اور امریکہ پاکستان سے کشمیر اور ایٹمی اثاثے چھیننا چاہتے ہیں،حکمران اور روایایتی پارٹیاں اور ان کی قیادت امریکہ اور ہندوستان کی غلام بن چکی ہے،اہل خیبرپختونخواکا جہاد کشمیر میں کردار تاریخ کا حصہ ہے ،کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی ہندوستان کی غلامی میں رہیں گے
مینگورہ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی گردنیں مغربی استعماروں کے غلاموں سے آزاد کروانے نکلی ہے،قوم بھرپور اندازسے ساتھ دے تا کہ اسلام کے نام پر حاصل ہونے والے پاکستان میں قرآن کا انظام نافذ کیا جائے،عوام ایک بار پھر 1947 ء کی طرح غلبہ اسلام کے لیے دن رات ایک کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگورہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی ادھوری ہے کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا تو تحریک پاکستان کا مرحلہ تکمیل کو پہنچے گا،قبائل کے عوام اور اہل خیبر پختونخوانے 1947کے جہاد میں کشمیر جا کراپنا کردار ادا کیا،آج بھی مقبوضہ کشمیر،آزادکشمیر کے ہر قبرستان میں اہل خیبر پختونخواکی قبریں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ہندوستان افغانستان میں بد ترین شکست سے دوچار ہو چکے ہیں وہ اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتے ہیں پاکستان کے عوام جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دے کر مغربی استعمار کو جواب دیں انہوں نے کہا کہ آج پوری اسلامی دنیا میں اسلامی انقلاب کی لہر ہے پاکستان بھی اس لہر سے متاثر ہو گااب تاریخی فیصلے کا وقت آگیا قوم11مئی کو ترازو پر مہر لگائے جماعت اسلامی پاکستان کی کامیابی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے جہاد جاری رکھا ہوا ہے جب تک ایک بھی ہندوستانی فوجی کشمیر میں موجود ہے کشمیر جہاد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیر کے خلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں ان کو ناکام بنانے کے لیے اور اسلام کے خلاف جو سازش ہو رہیں ہیں ان کو بھی ناکام بنانا ہو گا قوم اس تاریخی مرحلے پر درست فیصلہ کرے اور روایتی قیادت اور پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے اکاؤنٹ کھول رہی ہیں پاکستان آج شدید بحران کا شکار ہے اس بحران سے ملک کو جماعت اسلامی ہی نکا ل سکتی ہے اس موقع نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ غلامان مصطفی اور غلامان اوبامہ کا مقابلہ ہے عوام رب کی زمین پر رب کے نظام کے نفاز کے لیے جماعت اسلامی کو کامیاب کرائیں،اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر محمود الحسن چودھری،ملک بہرام خان نے بھی خطاب کیا۔