{AF}
اسلامی اور مستحکم پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،عبدالرشید ترابی،سراج الحق{/AF}
اسلامی اور مستحکم پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن ہے،عبدالرشید ترابی،سراج الحق
سوات اور بونیرکے شہداء کے خون کا معجزہ ہے کہ تمام تر مایوسیوں کے پیغام کے باوجود تحریک آزادی پوری آب وتاب سے جاری ہے،کشمیر کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ترجمانوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے،جماعت اسلامی پاکستان اور اہل خیبرپختو خواہ نے کشمیریوں کی پشتبانی کا حق ادا کیا،کشمیراور نظریہ پاکستان سے غداری کے مرتب قائدین جماعتیں نشان عبرت بنے گی،قوم اسلامی نظریے کی بنیادپر حاصل ہونے والی مملکت کی قیادت کے لیے اسلام کا علم بلند کرنے والوں کو ووٹ دیں،،فرنگوں سے ملک آزاد کروانے والے پختون اس کے نظام کو بھی شکست دیں،کشمیرکی آزادی اور پاکستان کو سنگین بحران سے نکالنے کے لیے جماعت اسلامی کا اقتدار میں آنا وقت اور حالات کا تقاضاہے
سوات ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی اور مستحکم پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کا ضامن سوات اور بونیرکے شہداء کے خون کا معجزہ ہے کہ تمام تر مایوسیوں کے پیغام اورپسپائی کے باوجود کشمیرکی آزادی کی تحریک پوری آب وتاب سے جاری ہے،کشمیرکا بچہ بچہ کشمیریوں کے ترجمانوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر سابق سینئر وزیر اور مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،امیدوار اسمبلی حاجی شیر اکبر،جماعت اسلامی آزا دکشمیر کے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان اور اہل خیبر پختون خواہ نے کشمیریوں کی حقیقی پشتبانی کی اور اس ان کی پشتبانی کا حق ادا کیا،انھوں نے کہاکہ کشمیر اور نظریہ پاکستان سے غداری کرنے والی جماعتیں اور قائدین آج نشان عبرت بن چکے ہیں،جنرل مشرف کی عبرت کی مثال بن چکے ہیں،جو جماعتیں کشمیراور اسلامی نظریے دھوکہ کررہی ہے وہ کل اسی طرح کے انجام سے دوچار ہوں گی،انھوں نے کہاکہ پختونوں نے جس طرح فرنگوں کو یہاں سے نکالا ہے اسی طرح آج پھر موقع ہے کہ ان کے مسلط کردہ فرنگوں نظام شکست دینے کے لیے کلمے والے جھنڈے کے امیدواروں کو کامیاب کریں،اسلام سے غداری پٹھانوں کی غیرت کو چیلنج ہے،یہ مملکت اسلامی نظام کے لیے حاصل کی تھی مگر بدقسمتی سے اس کو نہ آنے دیا گیا جس کی وجہ سے آج پاکستان امریکیوں کی غلامی پر مجبور ہے ملک کو فرنگوں کی غلامی سے آزاد کرنے کا موقع ہے،گیارا مئی کو اسلام کے نشان تراوز پر مہر یں لگائیں تاکہ اس ملک میں اسلام کا بول بالا ہو۔جلسہ سے خطا ب کرتے ہوئے سینئر وزیر سراج الحق نے عبدالرشید ترابی کو شکریہ اداکیا اور کہاکہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر کشمیرکے مسئلے کو کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروائے گی،کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ہم اپنی شہ رگ سے غافل نہیں ہیں۔