پاکستان میں الیکشن کمپیئن میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کہیں نظر نہیں آتا ‘چوہدری محمد شریف

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkپاکستان میں الیکشن کمپیئن میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کہیں نظر نہیں آتا ‘چوہدری محمد شریف {/AF}

پاکستان میں الیکشن کمپیئن میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کہیں نظر نہیں آتا ‘چوہدری محمد شریف لوٹن ( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا ہے کہ 11مئی کو پاکستان میں ہونے والے الیکشن اور مختلف پاکستانی جماعتوں کے منشور میں مسئلہ کشمیر کو شامل کرنے کے باوجود الیکشن مہم میں مسئلہ کشمیر کہیں نظر نہیں آتا مسئلہ کشمیر کو جو اہمیت دینی چاہیے اس کے لیے کوئی ماحول نہیں ہجے کسی بھی جلسے میں کشمیر کا نام تک نہیں لیا جاتا ۔ مسئلہ کشمیر کو پاکستانی عوام سے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سے کشمیریوں کے اندر بھی مایوسی پھیل رہی ہے کہ پاکستان کی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ کشمیر کو صرف اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیاست دان کشمیریوں کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ کوئی اور راستہ اختیار کریں ۔ پاکستان کی سیاسی اور سفارتی محاذ پر خاموشی بھی کشمیریوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستان بھی اگر بھارت کی طرح مسئلہ کشمیر کو نظر انداسز کرنے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے بھارت کو پسندیدہ قرار دینے کے فیصلے سے پہلے کشمیریوں کے اندر گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔ چوہدری شریف نے کہا کہ پاکستان نے اگر مسئلہ کشمیر پر توجہ نہ دی تو اس سے پاکستان کو شدید نقصان ہوگا ۔ بھارت نے بڑی چالاکی سے پاکستان کو مذاکرات میں الجھا رکھا ہے اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑی تیزی سے ڈیم تعمیر کر رہا ہے اور اپنے ناپاک مقاصد کے تکمیل میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے اگر موجودہ صورت پر اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی نہ کی تو اس کے نتائج بھی بھارت کے حق میں ہوں گے جب کہ بھارت کی پاکستان کے اندرونی حالات میں مداخلت بڑھ چکی ہے دہشت گردی میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے بھارت پاکستان میں الیکشن اور جمہوریت نہیں چاہتا اور الیکشن کے دوران کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر