عبدالرشید ترابی کا مشتاق ایڈووکیٹ کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

{AF}abdur-rashid-turabiعبدالرشید ترابی کا مشتاق ایڈووکیٹ کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت{/AF}

عبدالرشید ترابی کا مشتاق ایڈووکیٹ کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے گلگت بلتستان کے سابق امیر اور مرکزی نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ کے برادر اکبر عبدالقیوم خان کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری،نائب امیرڈاکٹر خالد محمود،نائب امیر نورالباری،نائب امیر مشتاق ،امیر گلگت بلتستان مولانا سمیع ،نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مشتاق کے بھا ئی کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عبدلقیوم مرحوم نیک سیرت انسان تھے ،دوران سروس انھوں نے اپنی نیک نامی میں اور اضافہ کیا،ان کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر