{AF}
ضلع نیلم کے مسائل جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہر فورم پر اٹھائے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
ضلع نیلم کے مسائل جماعت اسلامی نے ہمیشہ ہر فورم پر اٹھائے ،عبدالرشید ترابی
یہاں کے عوام کا تحریک آزادی کشمیرمیں کردار تاریخی ہے کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا،عوام جماعت اسلامی کی صفوں کو مضبوط کریں ان کے دکھوں کا مدادا اور کشمیرکی آزادی کا علم جماعت اسلامی نے بلند کیاہے،حقیقی اسلامی انقلاب کے بغیر نے کشمیرآزادہوگا نہ عوام کے مسائل حل ہوں گے،کشمیر کی آزادی کی نقیب جماعت اسلامی ہے کارکن ایک ایک گھر تک دین کی دعوت پہنچائیں
آٹھمقام ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ضلع نیلم کے مسائل جماعت اسلامی نے ہر فورم پر اٹھائے ہیں اورحل ہونے تک اٹھاتی رہے گی،جماعت اسلامی نے اپنے اداروں کے ذریعے یہاں کے عوام کے مسائل کم کرنے کی کوشش کی ہے اور اپنی یہ کوشش جاری رکھے گی،ان خیالا ت آظہار انھوں نے اپنے دورہ نیلم کے دوران اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع امیر ضلع عنایت علی قاسمی سیکریٹری ضلع سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ضلع نیلم کے عوام نے تحریک آزادی کشمیر میں تاریخی کردار داد کیا ہے اور کررہے ہیں،یہاں کے عوام نے اسی طرح ہندوستان کی جارحیت کو برداشت کیا جس طرح سرینگر کے عوام نے کیاہے ان کا کردار سرینگر کے کردار سے کی کسی قد ر کم نہیں ہے،انھوں نے کہاکہ عوام جماعتوں کی صفوں مضبوط کریں نیلم کے عوام کے دکھوں کا مداوااور کشمیرکی آزادی کا علم جماعت اسلامی نے بلند کیا ہوا ہے،جماعت اسلامی خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب کی نقیب ہے،حقیقی اسلامی انقلاب کے بعد ہی عوام کے مسائل حل ہوں گے اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نتیجہ خیز بنایا جاسکتاہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن ایک ایک گھر ایک فرد تک دعوت پہنچائیں ۔انھوں نے کہاکہ فرسودہ نظام اور قیادت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں قرآن کا نظام ہی عوام کو ایک اسلامی فلاحی ریاست دے سکتاہے جماعت اسلامی انبیاء کے مشن کو لے کر نکلی ہے،ہماری دعوت وہی ہے جو انبیاء کی دعوت تھی۔