پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اور عوام تحریک آزادی کشمیر اور متاثرین زلزلہ کی خدمت کرنے والی جماعت ،جماعت اسلامی کو ووٹ کی صورت میں قرض ادا کریں،محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanپاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اور عوام تحریک آزادی کشمیر اور متاثرین زلزلہ کی خدمت کرنے والی جماعت ،جماعت اسلامی کو ووٹ کی صورت میں قرض ادا کریں،محمود الحسن چودھری{/AF}

پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اور عوام تحریک آزادی کشمیر اور متاثرین زلزلہ کی خدمت کرنے والی جماعت ،جماعت اسلامی کو ووٹ کی صورت میں قرض ادا کریں،محمود الحسن چودھری

جماعت اسلامی کی قیادت کا کردار پوری دنیا پر عیاں ہے پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سے صرف صاف قیادت ہی نکال سکتی ہے،

مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجرین کشمیر اور عوام جماعت اسلامی کا قرض ادا کریں ۔جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر اور متاثرین زلزلہ کی تاریخ ساز خدمت کی ہے کشمیریوں پر فرض ہے کہ وہ اپنا قرض ادا کریں اور ووٹ جماعت اسلامی کو دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سے جماعت اسلامی کی قیادت ہی نکال سکتی ہے پوری دنیا جماعت اسلامی کے کردار کی معترف ہے ،صاف اور شفاف قیادت جماعت اسلامی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ پوری قوم فیصلہ کرے کہ وہ آزمائے ہوئی قیادت کو دوبارہ نہیں لائے گی پاکستانیوں کے قاتل ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کرنے والے عافیہ صدیقی کو ڈالروں کے بدلے میں فروخت کرنے والے قوم کے نمائندے نہیں ہو سکتے قوم اپنے ترجمان نمائندوں کو منتخب کریں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر