پاکستان کے آئندہ انتخابات تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی نظروں میں اور امیدیں وابستہ ہیں نورالباری

{AF}noor-ul-bariپاکستان کے آئندہ انتخابات تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی نظروں میں اور امیدیں وابستہ ہیں نورالباری {/AF}

پاکستان کے آئندہ انتخابات تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی نظروں میں اور امیدیں وابستہ ہیں نورالباری

راولپنڈی( پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر نورالباری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئندہ انتخابات تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والے کشمیریوں کی نظروں میں اور امیدیں وابستہ ہیں،کشمیر کی آزادی کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان دفاعی اور معاشی اعتبار سے ایک مضبوط ملک بنے اور پاکستان کو دنیا کی ایک ممتاز دفاعی اور اقتصادی طاقت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایسے افراد کو منتخب کیا جائے جو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار مخلص اور دیانت دار ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے NA-55سٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں انتخابی مہم کے دوران جلسہ عام سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہا کہ بددیانت حکمرانوں نے لوٹ مار کر رکھی ہے اور نا اہل اور عیاش حکمرانوں نے دنیا میں پاکستان کا چہرہ مسخ کر دیا ہے،یہی لوگ پاکستان کو دولخت کرنے اور آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض بنانے کے ذمہ دار ہیں،انہوں نے کہا نا اہل قیادت نے باغ و بہارملک کو بھکاری بنا کر کشکول تھما دیا ہے۔پاکستان کو اگر ایک دیانت دار اور خدا خوفی سے سرشار قیادت میسر آ جائے تو یہ ملک اپنے وسائل سے دنیا ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے اور پوری اسلامی دنیا کی قیادت کر سکتا ہے اور ہندوستان سے کشمیر بھی اس طرح واپس لے سکتا ہے جس طرح چین نے برطانیہ سے ہانگ کانگ کو واپس لیا،انہوں نے نے کہا کہ مہاجرین مقیم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پشت پر ایسی پاکستان قیادت لاکھڑا کیا جائے جو شہ رگ کی آزادی کے حوالے سے سنجیدہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا میں تبدیلی اور اسلام سے محبت رکھتے والے لوگوں کی کامیابی کی بہار سے پاکستان کا چمن بھی ضرور مہکے گا اور کشمیریوں کے لیے بھی آزادی کی بہار کی نوید لائے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر