تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کا اصل روپ عوام کے سامنے آ چکا ہے ‘ راجہ فہیم کیانی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتبدیلی کے نعرے لگانے والوں کا اصل روپ عوام کے سامنے آ چکا ہے ‘ راجہ فہیم کیانی {/AF}

تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کا اصل روپ عوام کے سامنے آ چکا ہے ‘ راجہ فہیم کیانی

برمنگھم ( پ ر) برطانیہ میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے کنوینئر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ‘ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ابھی اپنے امیدواروں کا اعلان نہ کر سکی ایسی جماعتوں سے تبدیلی کی کوئی امیدنہیں رکھنی چاہیے ۔ ان جماعتوں کے کارکن پارٹی قیادت کے خلاف کھل کر میدان میں آ چکے ہیں دھرنے اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جن جماعتوں کے کارکنوں اور قیادت کی کوئی سیاسی تربیت ہوتی وہ ملک اور قوم کے لیے کوئی خدمات سرانجام نہیں دے سکتی جماعت اسلامی واحد جماعت ہے کہ جنہوں نے سب سے پہلے اپنے منشور اور امیدواروں کا اعلان بھی کیا ہے ۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی ‘ مصر اور تیونس کی طرح پاکستان میں بھی ایک سیاسی اور جمہوری انقلاب آ کر رہے گا ۔عوام وڈیروں اور کرپٹ سیاست دانوں سے تنگ آ چکے ہیں کسی کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے کہ جس سے ملک میں عدل اور انصاف عوام کو مہیا کر سکیں اسلام نے تمام طبقات ایک ایسا عدل و انصاف کا نظام دیا ہے جس میں مسلمان اور غیر مسلم کو تحفظ حاصل ہے اور اس کی کتنی مثالیں دی جا سکتی ہیں ۔ راجہ فہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک کی واح دجماعت ہے جس کے اندر نظم و ضبط ہے کارکنوں کو میرٹ کی بنیاد پر ذمہ داریاں سونپی جاتی ہیں جمہوری طریقے سے لوگ جماعت کے اندر تبدیلی لائی جاتی ہے جن جماعتوں کے اندر نظام نہیں ہے وہ آج مشکلات کا شکار ہیں ۔ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کا اصل روپ عوام کے سامنے آ چکا ہے ۔جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری مسعود اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اگر صاف و شفاف انتخابات ہوئے تو جماعت اسلامی اقتدار میں عوام کو عدل و انصاف مہیا کرے گی انہوں نے کہا کہ جماعت کا ہر فرد کرپشن سے پاک ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر