{AF}
قوم استحصالی اور فرسودہ نظام کے خلاف جہاد نہیں کر گی تو مسائل حل نہیں ہو ں گے،ڈاکٹر خالد محمود{/AF}
قوم استحصالی اور فرسودہ نظام کے خلاف جہاد نہیں کر گی تو مسائل حل نہیں ہو ں گے،ڈاکٹر خالد محمود
ملک کو سنوارنے اور عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،فرسودہ نظام اور آزمودہ قیادت مسائل حل نہیں کر سکتے، راولاکوٹ(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ قوم استحصالی اور فرسودا نظا م کے خلاف جہاد نہیں کر ے گی تو مسائل حل ہونے کے بجائے ان میں اضافہ ہی ہوتا چلا جائے گا،آزمودہ قیادت اور فرسودہ نظام نے عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہرنہ میرہ میں دعوتی مہم کے سلسلہ میں وفود سے گفتگو کر تے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ امیر ضلع پونچھ سجاد انور اور دیگر قائدین تھے،ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ ملک کو سنوارنے اور عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے اس کے پاس صاف اور شفاف قیادت ہے جو اس نظام کو اکھاڑ کر اس کی جگہ اللہ کا دیا ہوا نظا م قائم کرنا چاہتی ہے،اللہ کے دیئے ہوئے نظام میں انسانوں کی بھلائی اور تعمیر و ترقی ہے،انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کا نظام ہی عوام کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتا ہے،معاشرہ کے اندر جماعت اسلامی کی صفوں کو مضبوط کریں تاکہ عوام کے اورپر مسلط بد بودار نظام کو تبدیل کیا جا سکے۔