{AF}
کشمیری عوام کی قربانیاں اور شہداء کا خون کشمیر کی آزادی کی نوید لے کر طلوع ہوگا ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}
کشمیری عوام کی قربانیاں اور شہداء کا خون کشمیر کی آزادی کی نوید لے کر طلوع ہوگا ‘ عبدالرشید ترابی
لاکھوں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی ‘ عوام اور مجاہدین نے مشکلات سہہ کر تاریخ رقم کی ہے ‘ ہندوستان بالآخر کشمیر سے اپنا بوریا بستر گول کرنا ہوگا ۔کشمیری قوم یکجان اور یک زبان ہو کر حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کرے ‘ کمانڈر منظور ڈار کی والدہ نے بے مثال صبر کا مظاہرہ کر کے مجاہدین کے لیے پر عزم رہنے کا پیغام دیا اسلام آباد ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کمانڈر منظور ڈار کی والدہ کی وفات پر ان کے ہاں جا کر اظہار تعزیت کیا ترجمان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں اور شہداء کا خون آزادی کی نوید لے کر طلوع ہوگا مقبوضہ کشمیر کی ہزاروں ماؤں نے اپنے لخت جگر آزادی پر قربان کیے ہیں اور ہزاروں مجاہدین کو دعاؤں کے ساتھ اس میدان میں اتارا ہے ان ہی ماؤں میں سے ایک ماں کمانڈر منظور ڈار کی ماں تھیں ان کے صبر اور استقلال نے پوری قوم کو حوصلے اور عزم کا پیغام دیا ہے انہوں نے اپنے بیٹے کو راہ جہاد پر بھیج کر خود مصیبتیں اور مصائب برداشت کیے ۔ان کی رحلت سے کمانڈر منظو رڈار سمیت پوری قوم ماؤں کی ممتا سے محروم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالآخر ہندوستان کو کشمیر سے اپنا بوریا بستر گول کرنا ہوگا کشمیری قوم یک جان اور یک زبان ہو کر حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کرے ۔ وہ دن آنے والے ہیں جب آر پار کے کشمیری ملیں گے مائیں اپنے بیٹوں سے ملاقاتیں کریں گی ہندوستان کا قبضہ زیادہ دیر کشمیر پر بر قرار نہیں رہے گا ۔ ظلم کی انتہا ہو چکی ہے اور اب اس کا اختتام ہونے والا ہے ۔