{AF}
ملک کو موجودہ سنگین بحران سے نجات دلانے کے لیے دیانت اور آمین قیادت ہی کردار اداکرسکتی ہے، عبدالرشید ترابی{/AF}
ملک کو موجودہ سنگین بحران سے نجات دلانے کے لیے دیانت اور آمین قیادت ہی کردار اداکرسکتی ہے، عبدالرشید ترابی
پاکستانی قوم آزمودہ اور جاعتوں اور قیادتوں کو مسترد کریں جن کو بارہا اقتدار میں آنے کا موقع ملا لیکن قوم کو بے روز گاری،بدامنی،مہنگائی لوڈشیڈنگ کے تحفوں کے سواکچھ نہیں دیا،پوری اسلامی دنیا میں اسلامی انقلاب کی لہر ہے،پوری امت اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ عوام کے مسائل کا حل اسلامی تحریک کا ہی ایجنڈ اہے،پاکستانی قوم ترکی اور مصر کے عوام کی طرح اس تاریخی موقع پر تاریخی فیصلہ کریں
گجرانوالہ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سے نجات صرف دیانت دار اور آمین قیادت ہی دلاسکتی ہے،آئندہ انتخابات کے تاریخی موقع پر پاکستانی قوم دانش مندی سے ووٹ کا استعمال کرے ،آزمود ہ جماعتوں کو قیادتوں کو مسترد کریں،ان خیالات کااظہار انھوں نے ضلع گجرانوالہ کے امیر بلال قدرت بٹ کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ روایتی قیادت اور پارٹیاں جن کو بارہا موقع ملا مگر انھوں نے قوم کو مہنگائی، بے روز گاری ،لوڈ شیڈنگ کے تحفوں کے سوا کچھ نہیں دیا،اس حوالے سے قوم جماعت اسلامی کے نمائندوں کو اور بلدیاتی سطح پر جہاں بھی خدمت کو موقع ملا،انھوں نے امانت داری اور دیانت داری کی روشن مثالیں قائم کیں،قاضی حسین احمد اور پروفیسر غفور مرحوم کو پوری پاکستانی قوم نے خراج تحسین پیش کیا،ان کی تربیت یافتہ ٹیم لیاقت بلوچ،سراج الحق،نعمت اللہ خان،ڈاکٹر فرید پر اچہ اور ان کے ساتھوں نے بہترین کردار کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ کرپشن اور لوٹ مار کے دور میں خدا خوفی والی قیادت اپنے دامن کو داغ دار ہونے سے بچاسکتی ہے،انھوں نے کہاکہ اس وقت پوری اسلامی دنیا میں تبدیلی اور انقلاب کی ایک لہر ہے پوری امت اس نتیجے پر پہنچ چکی ہے کہ ان کے مسائل کے حل کا ایجنڈا اسلامی تحریکوں اور قیادت کے پاس ہے اسی لیے ترکی اور مصر کے عوام سمیت دیگر اسلامی ممالک کے عوام نے اسلامی تحریک کو اقتدار میں لایا ہے اور کرپشن فری معاشرے قائم کرنے کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں،اللہ کے دیے ہوئے نظام ہی میں ہمارے مسائل کا حل ہے،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام ترکی اور مصر کے عوام کے فیصلوں کو سامنے رکھ کر درست فیصلے کریں تاکہ وہ مسائل کی دلدل سے نکل سکیں۔