چوہدری عنصر علی کو یورپی پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں‘ محمد غالب

{AF}mohammad-ghalib-tkbچوہدری عنصر علی کو یورپی پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں‘ محمد غالب{/AF}

چوہدری عنصر علی کو یورپی پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں‘ محمد غالب

برمنگھم ( پ ر) برمنگھم سے لیبر پارٹی کے کونسل چوہدری عنصر علی کو آئندہ سال ہونے والے یورپین پارلیمنٹ کے الیکشن کے لیے لیبر پارٹی کی طرف سے امیدوار منتخب کرنے پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب ‘ جنرل سیکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم ‘ سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف ‘ نائب صدر چوہدری محمد یاسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کونسلر غنصر علی کو مبارک باد دی اور کہا کہ عنصر علی کا تعلق کشمیر سے ہے اور ان کی تحریک آزادی کشمیر سے گہری وابستگی ہے اور وہ یورپین پارلیمنٹ میں کشمیریوں کی جدوجہد اور حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔تحریک کشمیر کے رہنماؤں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی امن کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ۔یورپی یونین پارلیمنٹ میں گم نام قبروں کی برآمد اور قرار داد کی منظوری اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے جو آواز بلند ہو رہی ہے اس میں عنصر علی کا پارلیمنٹ کا ممبر منتخب ہو کر اس آواز کو مزید موثر بنانے میں کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم اور محکوم کشمیری عوام عالمی برادری سے بار بار مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے لیے بھارت پر اپنا دباؤ ڈالیں بھارت خطے کے امن کے لیے خطرناک راستے اختیار کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر ایک ایسی چنگاری ہے جو کسی وقت بھی دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے ۔ کشمیریوں کی نئی نسل عالمی برادری کو بار بار توجہ دلا رہی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں اور بھارت کو مذاکرات اور امن کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کریں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر